پارلیمنٹ میں اویسی کی حلف برادری کے دوران جے شری رام ، وندے ماترم کے نعرے لگائے گئے. اویسی نے بھی نعرہ تکبیر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 11:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ سیشن کے دوسرے دن آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ایم پی عہدے کا حلف لیا۔اس دوران پارلیمنٹ میں جے شری رام کے نعرے لگنے لگے۔اویسی نے کہا کہ اچھا ہے مجھے دیکھ کر انہیں یہ لفظ یاد آئے، کاش انہیں بہار میں بچوں کی موت بھی یاد آ جائے۔دراصل منگل کو جیسے ہی اویسی اپنی سیٹ سے اٹھ کر حلف کے لئے ویل میں آئے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے جے شری رام، بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔اس کے جواب میں اویسی نے بھی دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے زور زور سے نعرے لگانے کا اشارہ کیا۔اس کے بعد انہوں نے اپنا حلف مکمل کیا اورآخر میں جے بھیم، جے میم، اللہ ہو اکبر اور جے ہند کے نعرے لگائے۔حلف کے دوران ہوئی نعرے بازی پر اویسی نے کہا کہ اچھی بات ہے کم سے کم مجھے دیکھ کر انہیں رام کی یاد تو آئی۔انہوں نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ بی جے پی والوں کو آئین اور مظفر پور میں بچوں کی موت بھی یاد رہے گی۔اویسی مرکز کی مودی حکومت کے خلاف سب سے بیباک ہوکر بولتے آئے ہیں،پھر چاہے رام مندر کا مسئلہ ہو یا پھر تین طلاق سے منسلک بل، ان تمام اہم مسائل کو لے کر اویسی نے مسلسل 5 سال مودی حکومت کی دھجیاں اڑادی ہے۔یہی وجہ سے کہ اس گہما گہمی کا آج لوک سبھا میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔