کورونا سے جنگ کے لیے ٹوئٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے عطیہ کیے 100 کروڑ ڈالر

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2020, 3:40 PM | عالمی خبریں |

کیلیفورنیا،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے کہ اس وائرس پر قابو پایا جائے۔ کچھ ممالک میں ویکسین تیار کیے جانے کے دعوے بھی کیے گئے ہیں، لیکن اس کو بازار میں آنے میں فی الحال وقت لگنے والا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس وقت 14 لاکھ سے زیادہ مریض اس وائرس کی زد میں ہیں۔ تقریباً 82 ہزار تو اس انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اس درمیان کورونا سے جنگ کے لیے کئی مشہور و معروف ہستیوں نے اپنی اپنی جانب سے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تازہ خبر ٹوئٹر کے بانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جیک ڈور سی کے تعلق سے سامنے آئی ہے جنھوں نے تقریباً 100 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "کووڈ 19 کے لئے راحتی کاموں میں اپنی اسکوائر ڈکویٹی کے 100 کروڑ ڈالر (میری املاک کا 28 فی صد) سے ایک چھوٹی ایل ایل سی شروع کرنے جا رہا ہوں۔"

اپنے ٹوئٹ میں جیک ڈور سی مزید لکھتے ہیں کہ "عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کے بحران سے باہر نکلنے کے بعد دنیا بھر کی لڑکیوں کی صحت اور تعلیمی پروگراموں کو مالی مدد کی جائے گی اور فنڈنگ میں پوری طرح شفافیت برتی جائے گا اور تمام عطیوں کا حساب کتاب ٹوئٹر پر جاری کیا جائے گا۔"

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...