اٹلی میں ایک دن میں627 افراد ہلاک ، 6 ہزار نئے مریض

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2020, 12:40 PM | عالمی خبریں |

روم،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اس وقت سب سے زیادہ کورونا کا قہر اٹلی میں جاری ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سےہر نئے دن پہلے سے زیادہ تعداد میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ جمعہ کو سرکاری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 627 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 6 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

اٹلی میں حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ مرنے والوں کی تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ نہیں بچی ہے اور مرنے والوں کو جلایا جا رہا ہے۔گزشتہ اتوار کو اٹلی میں 368، پیر کو 349، منگل کو 345، بدھ کو 425 اور جمعرات کو 427 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس طرح چھ دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ایک دن پہلے اٹلی میں 5 ہزار اور پوری دنیا میں 26 ہزار نئے کیس سامنے آئے تھے۔ جمعہ تک اٹلی میں مریضوں کی کل تعداد 47 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ تھی۔

اسپین کا حال بھی بد سے بدتر ہو رہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 212 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 2300 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ایران میں جمعہ کو 149 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 1200 سے زیادہ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ فرانس میں مریضوں کی کل تعداد 11 ہزار ہو چکی ہے جب کہ 372 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جرمنی میں ہر روز ہزاروں کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے لیکن وہاں ہلاکتوں کی شرح کم ہے۔ جمعہ کو ساڑھے تین ہزار نئے مریض سامنے آئے لیکن صرف 9 ہلاکتیں ہوئیں۔ ادھر چین میں جمعہ کو صرف 3 ہلاکتوں کی اطلاع ملی جب کہ 39 نئے کیسز کا پتا چلا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب بیشتر نئے کیسز بیرون ملک سے آںے والوں کے ہیں۔ اس سے پہلے دو دن تک چین میں ایک بھی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

امریکہ میں جمعہ کو سہہ پہر تک 2700 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 224 ہو چکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق دنیا کے 183 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں 2 لاکھ 65 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ گزشتہ تین دن سے ہر روز 20 ہزار افراد وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور صرف جمعہ کو 1158 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اگرچہ وائرس کے 90 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن ایک لاکھ 64 ہزار اب بھی بیمار ہیں اور ان میں 7700 سے زیادہ کا حال تشویش ناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...