کورونا وائرس: اب تک اٹلی میں 6077، امریکہ میں 557 اور برطانیہ میں 335 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 1:21 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

روم،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6077 ہو گئی ہے۔ اٹلی کے سویلین سیکورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک میں 601 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی میں پیر کو کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے 408 افراد کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3780 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63927 ہو گئی ہے۔ اٹلی نے عالمی بحران کی موجودہ صورت حال کے دوران مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بوریلی نے کہا ”اس ہنگامی صورت حال میں روس، چین، فرانس اور جرمنی ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ سب نے یکجہتی دکھائی ہے۔ سب نے وائرس کے خلاف اس جنگ میں مدد کی ہے“۔ قابل غورہے کہ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

دوسری طرف امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے معاملہ روز بروز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ملک میں 557 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 43ہزار 847 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں وبا سے سب سے زیادہ 99 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد کنگز کاؤنٹی میں اس وبا سے 75 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ19-) سے مرنے والوں کی تعداد برھ کر 335 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے967 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں وبا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6650 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 83,945 افراد کی کورونا کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے 77,295 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ 6650 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔