اٹلی: کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ، تعداد 631 ہو گئی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th March 2020, 5:26 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 روم، لند ن /11مارچ (آئی این ایس انڈیا)اٹلی میں منگل کو کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں یک دم 36 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس مہلک وبا سے ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 631 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اٹلی میں منگل کو کرونا وائرس کے شکار مزید 168 افراد ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں ایک روز کے دوران اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔اٹلی، یورپی ممالک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک اس وائرس کے 10 ہزار 149 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔منگل کو نئے کیسز کی تعداد میں بھی 10 فی صد اضافہ ہوا۔ پیر کو یہ تعداد نو ہزار 172 تھی جو منگل کو 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اٹلی کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اب تک 1004 مریض مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جب کہ 877 افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ  کے باعث منگل کو پورا اٹلی لاک ڈاؤن میں رہا۔ دکانیں اور ریستوران بند، گلیاں سنسان رہیں۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور تین اپریل تک غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔اٹلی کے وزیرِ اعظم جوزیپی کونتے نے غیر متوقع طور پر ریڈ زون کا دائرہ کار پورے اٹلی تک پھیلا دیا ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار یہ ماحول بنا ہے کہ اٹلی شدید پابندیوں کی زد میں ہے۔حکومت کی نئی ہدایات کے تحت تمام بارز اور ریستوران شام چھ بجے بند کر دیے جائیں گے۔ ان پابندیوں اور لاک ڈاؤن سے چھوٹے کارباری افراد کو خاصا نقصان ہو رہا ہے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔ماریو مونفریڈا روم کے ایک علاقے میں ریستوران چلاتے ہیں۔ اس صورتِ حال سے متعلق وہ کہتے ہیں کہ یہ مکمل تباہی ہے۔ اس سے ہم کچھ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔