اٹلی کے سائنسدانوں نے کیا کورونا وائرس کی ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ؛ کیا اب کورونا پر قابو پانا ممکن ہوگا ؟ ویکسین بازار میں آنے تک کتنا عرصہ لگے گا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2020, 3:10 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 6/مئی (ایس او نیوز) دنیا بھر میں جاری نئے کورونا وائرس وباء کو لے کر پائے جانے والے خوف وہراس  کے درمیان ایک راحت کی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ملک اٹلی نے اعلان کیا ہے ہے کہ اُس نے کورونا کی ویکسین تیار کرلی ہے اور جلدی ہی کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ  نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے خلاف ویکسین کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جارہا ہے مگر یہ آسان کام نہیں، مگر اٹلی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کوویڈ 19 کی دوائی تیار کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ امریکی صدر کی ٹاسک فورس میں شامل نیشنل انسٹیٹوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیز ڈیزیز کے ڈائریکٹر انتھونی فاؤچی کے مطابق کورونا وائرس  ویکسین کی تیاری میں کم از کم ڈیڑھ سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ عموماً ایک ویکسین کی عام دستیابی میں 5 سے 15 سال کا عرصہ لگتا ہے، یعنی ویکسینز کی تیاری میں کافی وقت درکار ہوتا ہے مگر اس نئی وبا کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں ویکسینز کی تیاری میں غیرمعمولی رفتار سے کام ہورہا ہے۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ستمبر تک اس حوالے سے ویکسین تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ چین میں بھی سائنسدان ستمبر تک ایک ویکسین کو تیار کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔  مگر اٹلی میں تو سائنسدانوں نے دعویٰ کردیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار  کرلی ہے۔

سائنس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کا اینٹی باڈی ہمارے سائنس دانوں نےڈھونڈ لیا ہے۔ جلدی ہی ہم   اس کو   استعمال میں لائیں گے بتادیں کہ اٹلی میں   کورونا وائرس سے   اب تک قریب 30 ہزار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ اینٹی باڈی کا استعمال پہلے چوہوں پر کیا گیا اُس کے بعد  انسانوں پر کیا گیا۔ دونوں پر اینٹی باڈی کا استعمال کامیاب رہا۔ سائنس دانوں نے بتایا  کہ جب اس دوائی کو  انسانوں پر ازمایا گیا  تو دیکھا گیا کہ اس نے خلیوں میں موجود وائرس کو ختم کردیا ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ - کورونا ویکیسن بنانے کو لے کر اسرائیل بھی  دعوی کرچکا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نیفتالی بیتریٹ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے یہ ویکسین بنالی  ہے ، جلد ہی  بڑی مقدار میں اس کی پیداوار  شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل انسٹی ٹیوٹ برائے بایولوجیکل ریسرچ (آئی آئی بی آر) کورونا وائرس سے اینٹی باڈیز تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

چین اور روس بھی قطار میں :  کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے ووہان شہر میں ملا تھا۔ اس کے بعدیہ  وائرس  پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ایک طرف چین خود کو ویکسین بنانے کے بارے میں بھی سب سے  آگے بتا رہا ہے وہیں  روس نے بھی کہا ہے کہ وہ جون تک یہ ویکسین تیار کرے گا۔

  اس سے قبل ، امریکہ کی شکاگو یونیورسٹی نے کورونا دوا  کھوجنے کی بات کہی تھی  ۔  شکاگو میڈیکل سنٹر گلیڈ سائنسز نے ریمڈس سیوویئر نامی ایک دوائی تیار کی ہے۔ یہ ایک اینٹی وایرل نیوکلیوٹائڈ  اینالوگ ڈرگ  ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے کوویڈ 19 مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔ تاہم ، بعد میں خبر آئی کہ یہ دوائی کورونا کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہے۔

سائنس ٹائمز کی رپورٹ:  سائنس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روم کے سپالانزانی ہاسپٹل میں اس ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے جو کہ چوہوں میں تیار اینٹی باڈیز سے تیار کی گئی  ہے اور  انسانی خلیات پر کام کرتی ہے۔ سائنسدانوں نے ویکسین کی آزمائش کے دوران دریافت کیا کہ یہ انسانی خلیات میں وائرس کو ناکارہ بنادیتی ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس ویکسینز کی دوڑ میں اب تک سب سے اہم پیشرفت ہے۔

یہ دعویٰ اس ویکسین کو تیار کرنے والی کمپنی تاکیز کے سی ای او لیوگی اوریشیکو نے اطالوی خبررساں ادارے اے این ایس اے سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اٹلی میں کسی ویکسین کے حوالے سے سب سے ایڈوانس ٹیسٹنگ ویکسین ہے اور انسانوں پر اس کی آزمائش موسم گرما میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی ایک امریکی دوا ساز کمپنی لینا آر ایکس کے ساتھ مل کر مزید ٹیکنالوجی پلیٹ فارمزز کے ساتھ کام کے مواقع دیکھ رہی ہے۔ یہ کمپنی اس وقت زوروشور سے ایک اطالوی تحقیق سے ایک ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہے جس میں تمام تر ٹیکنالوجی  اٹلی کی ہوگی اور آزمائش بھی اٹلی میں کی جائے گی اور ٹیسٹنگ مکمل ہونے پر ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی۔

اس کی کامیابی کے لیے کمپنی کو صرف اپنی حکومت کا تعاون ہی نہیں چاہیے بلکہ بین الاقوامی اداروں اور شراکت داروں کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ اس عمل کو مزید تیز کیا جاسکے۔ لیوگی اوریشیکو کا کہنا تھا 'یہ کوئی مقابلہ نہیں، اگر اپنی طاقت اور صلاحیت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ بھی جیت لیں گے'۔

چوہوں پر ویکسین کی آزمائش

اٹلی کے سائنسدانوں کی جانب سے ویکسین کو چوہوں پر آزمایا گیا اور صرف ایک ڈوز سے چوہوں پر ایسی اینٹی باڈیز بن گئیں جو وائرس کو انسانی خلیات کو متاثر کرنے سے روکتی تھیں۔ سائنسدانوں نے 5 میں سے 2 ویکسینز کو استعمال کرکے بہترین نتائج حاصل کیے۔ پہلے انہوں نے اینٹی باڈی سے بھرپور خون سے سیرم کو الگ کیا اور پھر اس کا تجزیہ وائرلوجی لیبارٹری میں کیا، اگلے مرحلے میں سائنسدان یہ تعین کریں گے کہ یہ مدافعتی ردعمل کتنے عرصے تک برقرار رہتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینز کی تیاری پر ڈی این اے پروٹین کے جینیاتی میٹریل کو بنیاد بنایا جارہا ہے مگر اٹلی میں الیکٹرو پوریشن تیکنیک کو استعمال کرکے خلیات کو تقسیم اور مدافعتی نظام کو متحرک کیا جارہا ہے۔محققین کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی ویکسین پھیپھڑوں کے خلیات میں کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین (جو وہ خلیات کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے) کے خلاف فعال اینٹی باڈیز بنے گی۔محققین کا کہنا ہے  کہ اگلے ٹرائل میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور انہیں توقع ہے کہ یہ تمام ویکسینز کووڈ 19 کے ارتقا اور ممکنہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...