’لگتا ہے ہر گلی میں شراب کی بھٹی کھل گئی‘، سپریم کورٹ نے پنجاب میں نشہ خوری پر کیا تلخ تبصرہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2022, 11:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب میں نشہ خوری کے خاتمہ سے متعلق بھلے ہی ریاستی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہو، لیکن اس کی منصوبہ بندی کامیاب ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اس کی تازہ مثال سپریم کورٹ کا آج کیا گیا وہ تبصرہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’لگتا ہے ہر گلی میں شراب کی بھٹی کھل گئی ہے۔‘‘

دراصل پنجاب میں غیر قانونی شراب کو لے کر سپریم کورٹ نے آج ایک عرضی پر سماعت کے دوران شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے مقامی پولیس کی ذمہ داری طے کرنے سمیت سخت قدم اٹھانے کو کہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس ایم ٓار شاہ اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا کہ ’’لگتا ہے پنجاب میں ہر گلی میں بھٹی کھلی ہے۔ سرحدی ریاست کی ایسی حالت خطرناک ہے۔ نوجوانوں کو برباد کر ملک کو برباد کیا جا سکتا ہے۔‘‘

سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ تقریباً 35 ہزار کیس درج کیے گئے ہیں، 13 ہزار 200 بھٹیاں ختم کی گئی ہیں۔ لیکن جج اس جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔ بنچ کی صدارت کر رہے جسٹس شاہ نے کہا کہ ’’صرف کیس درج کرنے سے کیا ہوگا؟ کیا آپ کی ریاست میں غیر قانونی شراب بنانے والے اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں؟ آپ نے خود کہا کہ شراب کی بھٹی توڑے جانے کے باوجود لوگ نئی بھٹی لگا لے رہے ہیں۔ ان نئی بھٹیوں میں شراب تیار ہو رہی ہے۔ اس بارے میں وہاں کی مقامی پولیس کی ذمہ داری طے کرنی ہوگی۔‘‘

پنجاب حکومت کی طرف سے پیش سینئر وکیل اجیت کمار نے بھٹی توڑے جانے کے ساتھ ساتھ ان سے کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیے جانے کی جانکاری بھی سپریم کورٹ کو دی۔ اس پر جسٹس شاہ نے کہا کہ ’’آپ اس پیسے کو سرکاری خزانے میں نہ جمع کریں، بلکہ اسے لوگوں میں بیداری بڑھانے اور کارروائی کے لیے ملازمین کی تعداد بڑھانے پر خرچ کریں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...