ہریانہ: کسان تحریک کی حمایت کرنے والے آزاد رکن اسمبلی بلراج کنڈو کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 10:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی؍روہتک،25؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) نے جمعرات کے روز کسان تحریک کو حمایت دینے والے ہریانہ سے آزاد رکن اسمبلی بلراج کنڈو سے وابستہ متعدد ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی اور تلاشی مہم چلائی۔ کنڈو کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ہریانہ کی برسر اقتدار بی جے پی، جے جے پی حکومت سے اپنا ناطہ توڑ چکے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ متعدد ٹیمیں روہتک، گڑگاؤں اور حصار میں کنڈو کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق، تلاشی کے دوران بلراج کندو اپنی گڑگاؤں میں واقع رہائش گاہ پر موجود تھے جبکہ ان کے اہل خانہ روہتک میں موجود تھے۔ بلراج کنڈو ہریانہ کی ماہم اسمبلی سیٹ سے آزاد ایم ایل اے ہیں اور ریاست میں منوہر لال کھٹر حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کنڈو نے ریاست میں بی جے پی-جے جے پی حکومت کی حمایت کی تھی، لیکن بعد میں وہ حکومت سے علیحدہ ہو گئے۔

بلراج کنڈو دہلی ہریانہ ٹیکری بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کو مفت کھانا بھی مہیا کرا رہے ہیں، جہاں کسان تقریباً تین مہینے سے زرعی قوانین کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔ وہ ہریانہ میں بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت کی کسان مہا پنچایتوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...