آئی ٹی کے دھاوے سیاسی تھے، کانگریس کے ساتھ کام کرنے پر نشانہ بنایا گیا ؛ انتخابی مہم کی کمپنی کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2021, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17؍اکتوبر (ایس او نیوز ) بنگلورو میں محکمہ آئی ٹی کی جانب سے جس ڈیزائن با کسڈ‘‘ نامی کمپنی پر حال ہی میں دھاوا کیا ، اس کے منیجنگ ڈائرکٹر نریش اروڑا نے مرکزی محکمہ کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ یہ دھاوے واضح طور پر سیاسی تھے اور آئی ٹی عہد یداروں کو دھاوؤں کے دوران کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ ڈیزائن باکسڈ‘ میرے اور میرے معاونین کے خلاف آئی ٹی کے دھاوؤں میں کسی بھی قسم کی کوئی غیر محسوب چیز نہیں ملی ۔ ہم پابند قانون شہری اور فخر یہ ٹیکس دہندگان ہیں ۔ دھاوے بالکل سیاسی نوعیت کے تھے۔ انہوں نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو اس لیے نشانہ بنایا، کیوں کہ ہم اپوزیشن بالخصوص کانگریس پارٹی کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ کانگریس کے اعلی قائدین کے خلاف کوئی نہ کوئی مجرمانہ چیز تلاش کرنے کی کوشش کے علاوہ ان دھاؤں کا مقصد ایک خود ساختہ پیشہ ور اور سیاسی انتخابی مہم انتظامیہ کمپنی کو دھمکانا تھا تا کہ ہم ہندوستان کی اصل اپوزیشن پارٹی کے لیے کام نہ کر یں  ۔ یہ افسوسناک ہے کہ اتنی طاقتور ہونے کے باوجود کرنا ٹک حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ کام کر نے والوں کو دھمکانے کی ضرورت پڑ رہی ہے ۔ سیاسی مقاصد کے لیے ٹیکس ایجنسیوں کا صریح بیجا استعمال جمہوریتیں  نہیں کرتی ہیں ۔ ہم نے جو ہراسانی جھیلی ہے، وہ صرف ہمارا معاملہ نہیں ہے، یہ ریاستی اقتدار کے ذریعہ اپوزیشن کا گلا گھونٹنے کے عمل کا حصہ ہے ۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بی ایس یڈی یورپا کے قریبی مددگاروں پر دھاوؤں کے چند دن بعد آئی ٹی محکمہ نے 12 ؍اکتور کو بنگلورو میں امیچ  اور پاٹیکل کنسلٹنسی کمپنی’’ ڈیزائن با کسڈ‘‘ کمپنی پر دھاوے کیے۔ ذرائع نے کہا کہ ایجنسی نے کرناٹک کانگریس کے صدرڈی کے شیو کمار کی امیج اور حکمت عملی پر کام کیا اور آسام اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کے حق میں مہم میں شامل رہی ۔ آئی ٹی عہد یداروں نے جے ڈبلیو میر پیٹ ہوٹل میں نریش اروڑا کے کمرے اور ان کے دفتر پر دھاوے کیے جوشیو کمار کی رہائش گاہ سے قریب واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...