بنگلور ومیں ٹھیکیداروں کے احاطے پر چھاپہ، 750 کروڑ کی غیر اعلانیہ آمدنی کا انکشاف
بنگلورو، 13 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس نے بنگلور ومیں تین بڑے ٹھیکیدار گروپوں کے احاطے پر چھاپہ مار کر تقریبا 7 750 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا ہے۔ سی بی ڈی ٹی (سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس) نے منگل کو کہا کہ یہ گروہ آبپاشی اور ہائی وے پروجیکٹس کی تعمیر میں ملوث رہے ہیں۔ چھاپے 7 اکتوبر کو چار ریاستوں کے 47 احاطے میں شروع کئے گئے تھے۔ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے پالیسی ساز ادارے سی بی ڈی ٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹھیکیداروں کے ان تین گروہوں میں سے ایک نے 40 افراد کے نام پر جعلی ذیلی معاہدے بک کروائے ہیں جبکہ ان افراد کا کوئی تعمیراتی کاروبار نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یہ بدعنوانی کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تین گروہوں کے احاطے پر چھاپوں کے دوران تقریبا 750 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا۔اس میں سے 487 کروڑ روپے کی رقم متعلقہ گروپوں نے اپنی نامعلوم آمدنی کے طور پر قبول کی ہے۔ وہیں ایک گروپ نے 382 کروڑ روپے کے مزدور اخراجات کی افراط زر میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔