سرسی میں پارلیمانی امیدوار اسنوٹیکر کے قریبی شخص کے گھر پر آئی ٹی کا چھاپہ۔ لاکھوں روپے نقد اور دستاویزات ضبط ہونے کی ہے خبر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13؍اپریل (ایس او نیوز) شمالی کینرا سیٹ پر جے ڈی ایس اور کانگریس کے مشترکہ پارلیمانی امیدوار کے ایک قریبی ساتھی کے سرسی میں واقع دفتر اورگھر پر انکم ٹیکس محکمے کے افسران نے چھاپہ مارااورخبروں کے مطابق وہاں سے لاکھوں روپے نقد اور کچھ اہم دستاویزات ضبط کرلیے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہبلی سے آنے والی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے پانچ افسران کی ایک ٹولی نے یہ چھاپہ ماری کی تھی۔سرسی کے تعلقہ پنچایت دفتر کے قریب تبریز شیخ اور شکیل شیخ کے ذریعے سیکنڈ ہینڈ چار پہیہ گاڑیوں کا کاروبار چلایا جاتا ہے۔ دوپہر ایک بجے کے قریب فلائنگ اسکواڈ نے ان کاروباریوں کے دفتر اور گھر پر چھاپہ ماری کی۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً دو گھنٹے تک ان لوگوں سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انکم ٹیکس افسران ضبط شدہ رقم اور دستاویزات دو ہینڈ بیاگس میں بھر کر لے گئے ہیں۔

اخبار وں میں گردش کررہی خبروں کے مطابق شکیل شیخ کے بارے میں پولیس کو بیٹّنگ(جوئے بازی) اور اس قسم کی دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں پہلے ہی سے ملوث رہنے کا شبہ تھا۔ اور اس دو نمبری کاروبار سے بہت زیادہ مال کمانے کی وجہ سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ والوں کی نظر اس پربہت دنوں سے بنی ہوئی تھی۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اب الیکشن کا موقع دیکھ کر اس پر روک لگانے کی کوشش کے طورپر یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

جہاں تک شکیل کے بھائی تبریز شیخ کا تعلق ہے وہ انکم ٹیکس قوانین کے تعلق سے صلاح کار کی خدمات انجام دیتا ہے۔ آئی ٹی افسران کا کہنا ہے کہ وہ اس خدمت کی آڑ میں محکمے کو مالی نقصان پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے انکم ٹیکس افسران نے اس کے خلاف ثبوت اکٹھا کررکھے تھے جس کے بعد کل دوپہر میں سی پی بازار میں واقع اس کے دفتر پر بھی چھاپہ ماری کی گئی۔چونکہ تبریز پارلیمانی امیدوار آنند اسنوٹیکر کے معاملات بھی دیکھ رہا تھا اس لئے غیر قانونی رقم کے استعمال کا بھی شبہ پایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...