یہ وقت سیاست کا نہیں، مل کر دہلی کی آلودگی دور کرنے کا ہے: کجریوال  

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 7:18 PM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی، 16 نومبر (آئی این ایس انڈیا)رافیل ڈیل پر سوال اٹھانے کے لئے اروند کجریوال سے معافی کا مطالبہ کر رہے وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر کو دہلی سی ایم نے سیاست چھوڑ کر متحدہوکر آلودگی کم کرنے کے لئے کام کرنے کو کہا ہے۔ جاوڈیکر نے یہ مطالبہ ٹویٹ کر کیا تھا۔ کجریوال نے ان کے   ٹوئٹ کو ’ر ی ٹوئٹس‘ کرتے ہوئے ایسا کہا۔حالیہ دنوں رافیل ڈیل کو سپریم کورٹ کی جانب سے کلین چٹ ملی ہے۔ اب بھارتیہ جنتا پارٹی کا مطالبہ ہے کہ رافیل ڈیل پر سوال اٹھانے والے لوگوں کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ اس کے لئے پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا۔سپریم کورٹ نے رافیل پر نظرثانی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ ایسا حکم دینے پر بھی کانگریس بے شرمی سے ’چوکیدار چور ہے‘  نعرے کی حمایت کر رہی ہے۔ اس لیے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی دونوں معافی مانگیں۔ اگلے ٹویٹس میں جاوڈیکر نے لکھا کہ اروند کجریوال جنہوں نے’چوکیدار چور ہے‘ نعرے کی حمایت کی ہے، ان کو بھی معافی مانگنی چا ہیے۔ اس پر اروند کجریوال نے جواب دیا۔انہوں نے لکھا کہ:’یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ مل کر آلودگی دور کرنے کا ہے، ہم سب کو مل کر لوگوں کو آلودگی سے راحت دلوانے پر کام کرنا چاہئے۔ دہلی حکومت اور دہلی کے لوگ مل کر وہ سب کر رہے ہیں جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔