بھٹکل : پاسپورٹ پر مکمل نام نہ ہونے کا معاملہ - انڈیا سے یو اے ای جانے والوں کے لئے نئی پریشانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th November 2022, 7:52 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 24/ نومبر (ایس او نیوز) پاسپورٹ پر اپنے خاندانی لقب کے ساتھ مکمل نام نہ رہنے کی صورت میں ہندوستان سے دبئی اور  یو اے ای کے دیگر شہروں میں   آنے جانے والے مسافروں کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی  ہے ، کیونکہ حکومت نے ایسے مسافروں کو دبئی میں داخلہ نہ دینے کا قانون جاری کیا ہے ۔ 

    اسی بیچ متحدہ عرب امارات کے اس قانون کو ایئر انڈیا ایکسپریس ، انڈیگو اور دیگر ہوائی کمپنیوں نے لاگو کردیا جس کے بعد  دبئی جانے کے خواہشمند کئی مسافروں کو منگلورو ایئر پورٹ سے واپس لوٹنا پڑ رہا ہے ۔ ہوائی سفر کی دستاویزی  ضروریات پوری کرنے والی ٹریویل ایجنسیوں نے بھی مسافروں کو اس مشکل سے آگاہ کیا ہے  اور مسافروں سے کہا ہے کہ بعض الجھنوں کے سلسلے میں مزید وضاحت ہونے تک کچھ دنوں کے لئے سفر ملتوی کریں اور اپنے دستاویزات میں نئی تبدیلی کرنے سے قبل مزید وضاحت سامنے آنے کا انتظار کریں ۔

    امارات کا یہ نیا قانون صرف ان مسافروں کے لئے  ہے جو ہندوستان سے وزٹ یا ٹورسٹ ویزا پر دبئی جانا چاہتے ہیں ۔ اور جن کے پاس ایمپلائمنٹ یا ریسیڈنس ویزا ہے وہ لوگ اس قانون سے باہر رہیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اے پی سی آر اُترکنڑا وفد کا کاروار جیل دورہ؛ ایک شخص کو دلائی گئی رہائی

اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک وفد نے گذشتہ روز کاروار سینٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے جیل کے اعلیٰ حکام سمیت قیدیوں سے بھی  بات چیت کی تھی، جس کے بعد جیل میں تین ماہ سے بند ایک قیدی کو جرمانہ ادا کرکے رہائی دلائی گئی ہے۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...

اڈپی کے کوٹا پولیس اسٹیشن میں چئیترا کنداپورا کے خلاف داخل ہوئی ایک اور دھوکہ دہی شکایت

برہماور تعلقہ کے کوڈی کے رہنے والے سودین نامی شخص نے گووندا بابو کے ساتھ دھوکہ دہی سے کروڑوں روپے وصول کرنے والی چئیترا کنداپورا کے خلاف کوٹا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ چئیترا نے اس سے پانچ لاکھ روپے حاصل کیے تھے اور رقم واپس مانگنے پر وہ سودین کے خلاف عصمت دری کا ...

خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن - کیا اتر کنڑا میں بھٹکل سمیت دو حلقوں میں خواتین کو ملے گا ایم ایل اے بننے کا موقع ؟

اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات  میں خواتین کے لئے 33 فیصد  سیٹیں ریزرویشن دینے کے لئے قانون کا مسودہ لوک سبھا  میں پیش ہونے کے بعد اگر یہ دونوں ایوانوں میں منظور ہو جاتا ہے تو کرناٹکا اسمبلی میں بھی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔      ایک اندازے کے مطابق اگر تمام سیاسی ...

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔