مسلم خواتین کی ’نیلامی‘ کا معاملہ! دہلی کے اقلیتی اور خاتون کمیشن کا پولیس کمشنر کو نوٹس، کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 12:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسلم خواتین کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے معاملہ میں دہلی کے اقلیتی اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس بھیج کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ مسلم خواتین کی ’نیلامی‘ سے وابستہ اس معاملہ کی پولیس تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے۔ متاثرہ خواتین اپنی اس ’نیلامی‘ کو ملک بھر میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی مثال قرار دے چکی ہیں۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے کہا کہ ملزم کنال شرما اور کچھ دیگر ملزمان نے مسلم خواتین کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ ایسے لوگ ہندو مت کو بدنام کر ہے ہیں۔ ہندوستان میں جو لوگ دیویوں کی پوجا کرتے ہیں ان کے احساسات کو بھی انہوں نے مجروح کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی پولیس کو ان تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔

وہیں دہلی خاتون کمیشن کی چیئر پرسن سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کو ارسال کئے گئے مکتوب کی نقل ٹوئٹر پر پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’سوشل میڈیا پر مسلم لڑکیوں کی آبروریزی کرنے کی باتیں کرنے والے، ان کا نمبر عوامی کرنے والے اور فحاشی پھیلانے والے چار افراد کی گرفتاری ہو، اس کے لئے ہم نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایسے مجرموں کے دلوں میں قانون کا خوف ہونا بہت ضروری ہے۔

غور طلب ہے کہ کچھ دنوں قبل 90 مسلم خواتین کی تصاویر ایک سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم ’گٹ ہب‘ پر ’سُلّی ڈیل آف دا ڈے‘ کے عنوان کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی تھیں۔ ’سُلّی‘ مسلم خواتین کے لیے طنز کے طور پر استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کی گئی خواتین کی اکثریت کا تعلق ہندوستان سے تھا جب کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی خواتین کی پروفائلز بھی اس پر اپ لوڈ کی گئیں تھی۔

متاثرہ خواتین صحافت، فنون، سماجی کارکن اور ریسرچر سمیت دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں۔ اس معاملہ کے انکشاف کے بعد کئی نامی مسلم خواتین کو استحصال کے سبب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ تک بند کرنے پڑے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...