پی ایس ایل وی سی54 راکٹ سیٹلائٹ میں چھوڑاگیا

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 6:58 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے ہفتہ کو پی ایس ایل وی سی 54کو چھوڑا جو 1117کلووزنی زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ 06، ای او ایس۔06اور8نانو سٹلائیٹس کو ساتھ رکھے ہوئے ہے۔ہفتہ کو 11بجکر 56منٹ پر اس کو چھوڑاگیا۔

24گھنٹے کی آسان الٹی گنتی کے بعد آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے44میٹرلمبے پی ایس ایل وی کے ایکس ایل ورژن کو پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑاگیا۔مشن کنٹرول سنٹربشمول اسرو کے صدرنشین ڈاکٹرسومناتھ نے اس کو چھوڑے جانے کامشاہدہ کیا۔ای او ایس۔

06زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔نینو سٹلائیٹس میں امریکہ کے چارایسٹروکاسٹ سٹلائیٹ (وزن17.92کلو)، دھروا ایجنسی کے دو تھائی بولٹ سٹلائیٹس۔تھائی بولٹ 1اور2(وزن 1.45کلو)، آئی این ایس۔2بھوٹان سٹلائیٹ (وزن18.28کلو) اورپکسل سے آنند (وزن16.51کلو) والے سٹلائیٹ شامل ہیں۔

اسٹروکیٹ، انٹرنیٹ آف تھنگس کے لئے ڈیماسٹریٹرسٹلائیٹ ہے۔چارمرحلوں کے علحدہ ہونے کے بعد ای او ایس 6مدار 1میں علحدہ ہوگیا۔اس کامیاب لانچ کے بعد مشن کنٹرول سنٹر میں سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے اسروکے صدرنشین ڈاکٹر سومناتھ نے کہاکہ انہیں خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل وی سی54کامیابی کے ساتھ چھوڑاگیا۔

پی ایس ایل وی سی 54بہتر طورپر کام کررہا ہے۔انہوں نے پی ایس ایل وی کی ایک اور کامیابی پر اسرو کی مکمل ٹیم کو مبارکبادپیش کی۔سال 2022میں یہ اسرو کے لئے پانچواں مشن تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...