سیٹلائٹ ری سیٹ -2بی کا کامیاب تجربہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2019, 10:48 AM | ملکی خبریں |

شری ہری کوٹا، 23 مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے چہارشنبہ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سے زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی۔اسرو کے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ یہاں سے قریب 80 کلو میٹر دور شری ہری کوٹا سے بدھ کی صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر فرسٹ لانچ پیڈ سے کیا گیا۔300 کلو گرام آر آئی ایس ٹی۔ 2 کو(ری سیٹ بی) اسرو کے آرآئی ایس ٹی پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہے اور اس کا استعمال اسٹریٹجک نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ ایک فعال ایس اے آر (مصنوعی رڈار) سے لیس ہے۔بادل چھائے رہنے یا اندھیرے میں‘ریگولر’ریموٹ-سینسنگ یاآپٹیکل امیجنگ سیٹلائٹ زمین پر چھپی اشیاء کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے جبکہ ایک فعال سینسر’ایس اے آر‘ سے لیس یہ مصنوعی سیارچہ دن ہو یا رات، بارش یا بادل چھائے رہنے کے دوران بھی خلا سے خاص طریقے سے زمین کی نگرانی کرسکتا ہے۔سبھی موسم میں کام کرنے والے اس سیٹلائٹ کی یہ خصوصیت اسے سکیورٹی دستوں اور آفات میں راحت ایجنسیوں کے لئے خصوصی بنا دیتی ہے

ایک نظر اس پر بھی

کورٹ نے راجیو سکسینہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والے عدالت کے فیصلے پر روک لگائی

سپریم کورٹ نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں سرکاری گواہ راجیو سکسینہ کو دیگر بیماریوں کا علاج کرانے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر بدھ کو روک لگا دی