حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ اور حماس کے شام میں موجود رہنما ہلاک ہوگئے؛ اسرائیل کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 5:37 PM | عالمی خبریں |

بیروت، 28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’اسرائیلی فوج نے بیروت، لبنان میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ حسن نصراللہ اب دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے زندہ نہیں ہیں۔‘‘ تاہم، لبنان کے حزب اللہ گروپ نے اسرائیل کے اس دعوے پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا ہے کہ احمد فہد اسرائیلی فوجیوں پر براہ راست حملوں کے ذمہ دار تھے جن میں ابتدائی طور پر گولڈن ہائٹس، اسرائیل میں راکٹ فائر شامل ہے۔ اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ آئی ڈی ایف کے مطابق فہد کو اس وقت ختم کیا گیا ہے جب وہ اسرائیل میں دوسرے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ یہ فضائی حملے فائٹر جیٹ کے ذریعے کئے گئے ہیں جن میں شام کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت میں گروپ کے مضبوط گڑھ پر شدید بمباری کے بعد مشرقی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے نئے حملے شروع کئے ہیں۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان لیفٹنٹ کرنل نادو شوشانی نے ایکس پر کئے گئے اعلان میں مزید کہا ہے کہ ’’حسن نظر اللہ کی موت ہوگئی ہے۔‘‘ فوج کے ترجمان کیپٹن ڈیویڈ ابراہم نے بھی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے یہ تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کے چیف نصر اللہ کو ’’ختم ‘‘ کر دیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنی خبر میں حزب اللہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ ’’اسرائیلی فوج کے یہ اعلان کرنے کے بعد ،کہ اس نے بیروت، لبنان میں فضائی حملے کے ذریعے حزب اللہ کےچیف کو ختم کر دیا ہے، حزب اللہ کے چیف نصر اللہ سے کل شام سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔‘‘ایک شخص نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ’’حزب اللہ کے چیف سیدحسن نصر اللہ سے جمعہ کی شام سے رابطہ منقطع ہو چکاہے۔ ‘‘تاہم، انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ حزب اللہ کے چیف کا قتل ہوا ہے یا نہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے بیروت، لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کے کمانڈر علی کارکی اور دیگر کمانڈروں کا بھی قتل کیاہے۔ ایران کے ۲؍ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دی نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے فضائی حملوں کا جواب دینے کیلئے ایران سپریم نیشنل سیکوریٹی کاؤنسل کا فوری اجلاس طلب کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری، 30 فلسطینی شہری ہلاک

اسرائیلی فورسز نے رات کی تاریکی میں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں جاری کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جس نے مقامی آبادی میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

اسرائیل کی حزب اللہ کو ختم کرنے کی تیاری، آئی ڈی ایف نے لبنان کے متعدد علاقوں کو خالی کرایا، بڑی کارروائی کا خدشہ

اسرائیل نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جہاں 40,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک بڑا علاقہ برباد ہو چکا ہے۔ اسرائیلی حملے ابھی بھی جاری ہیں، اور جنوبی لبنان میں بھی صورت حال ایسی ہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کچھ دن قبل لبنان کے جنوبی حصے میں رہائش پذیر لوگوں کو اس علاقے کو ...

حزب اللہ کے اسرائیل پر 230 راکٹ حملے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں سے اسرائیل پر تقریباً 230 راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں تاکہ شمالی اسرائیل کے ...

گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں

اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد ہلاک، 150 زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاعات لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شب فراہم کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ...