اسرائلی دہشت گردی عرب حکمرانوں کے لئے درس عبرت! ورنہ تمہارے عوام تمہیں دفن کرنے کے لئے دو گز زمین بھی نہیں دیں گے۔۔۔۔از:حکیم نازش احتشام اعظمی

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2021, 6:41 PM | اسپیشل رپورٹس |

سب سے پہلے ارض مقدس کی تازہ خبر ملاحظہ فرمائیں ،جہاں گزشتہ جمعہ کے روز یعنی 2 مئی 2021 سے اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے کشتوں کے پشتے لگا رکھے ہیں اور قبلہ اول کے درو دیوار روزہ دار اور نہتے فلسطینیوں کے لہو سے لالہ زار بنے ہوئے ہیں۔ جس وقت یہ تحریر آپ کے ہاتھوں میں ہے ابھی بھی نمرود کی الاد یہودیوں نے مسلمانوں کی خوں آشامی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ۔ الجزیر ہ، الاحرام اور القدس جیسے مؤقر خبریہ ادارے ظلم و ستم کی داستان دلخراش ویزولی اور تحریر شکل میں مستقل نشر کررہے ہیں۔ البتہ بدنام زمانہ اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا پیشاب پینے والا نشری ادارہ '' بی بی سی ،لند '' دیانت داری کے ساتھ خبریں شائع کرنے کی بجائے اسرائیل کے دفاع میں اپنی ساری توانائی لگائے ہوئے ہیں۔چناں 10 مئی 2021 کو بی بی سی اسرائیلی جارحیت ، بلکہ اس کی دہشت گردی کی جوخبر آنلائن شائع کی ہے ۔اسے ایک نظر دیکھ لیجئے۔

''اسرائیلی فوج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے بعد اسرائیل نے مرکزی شہر لد میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل کی طرف سینکڑوں راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔پیر سے شروع ہونے والے فریقین کے یہ حملے منگل کے دن اور رات کو بھی جاری رہے اور ان کارروائیوں میں اب تک دس بچوں سمیت 28 فلسطینی، دو اسرائیلی شہریوں سمیت 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔''

یہاں مسجد اقصی پراسرائیل کی دہشت گرد فوج اس وقت حملے اور مشین گنوں سے آگ برسارہی ہے ، جب لوگ افطار کے قبلہ اول میں جمع ہورہے ہیں۔عین افطار کے وقت بیت المقدس میں حماس کہاں سے اس کی کوئی تفصیل عالمی میڈیا میں نہیں ہے۔ یہ اطلاع صرف بی بی سی لندن کے غلیظ رپورٹروں کوہی ملی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ کسی طرح بھی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا دفاع کیا جائے۔

آج 12 مئی 2021کو عرب اخبارات کی اطلاعات کے مطابق ''غزہ میں قیامت صغریٰ برپا ہے، صیہونی فورسز کی وقفے وقفے سے وحشیانہ بمباری سے شہدا کی تعداد 36تک پہنچ گئی ہے، جس میں 13 بچے بھی شامل ہیں ،جبکہ دو روز کے دوران 700 سے زائد نہتے فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔ایک دن میں سفاک اسرائیل کے اسی جنگی طیاروں نے غزہ پر کئی بم برسائے، بارہ منزلہ رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔اسپتال شہیدوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں، عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملوں میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔وحشیانہ بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں ادھر ادھر بھاگتے دوڑتے پھررہے ہیں۔ شہدا کی تدفین کے دوران غمناک مناظر سامنے آئے، معصوم بچہ اپنوں کی جدائی برداشت نہ کرسکا، بھاگ کر بھائی اور والد کے جنازے کے پاس جا پہنچا، بچے کی بے بسی نے دیکھنے والوں کو رلا دیا۔ 11 سالہ بچے کے جنازے نے بھی کہرام مچا دیا۔فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کا بھرپور جواب دیا ہے مگر عسکری آلات کی قلت کی وجہ سے ان کے دفاعی حملے کام نہیں کررہے ہیں۔مگر حسب قوت انہوں نے اسرائیلی علاقوں پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ ایک دن میں 300سے زائد راکٹ اسرائیلی شہروں پر برسائے ہیں، حماس کے راکٹ حملوں سے بزدل و سنگدل یہودیوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔اسرائیل کے شہر اشکیلون میں فلسطینیوں کے میزائل حملے میں یہودی آبادکار جہنم رسیدہوگئے ،جبکہ کئی زخمی ہیں۔ تل ابیب میں بھی اسرائیلی عمار ت پر فلسطینی میزائل لگا،سفاک دہشت گرد بنجامن نیتن یاہو کے خوف کا یہ عالم ہے کہ اس نے تل ابیب ایئر پورٹ کو بند کر دیاہے۔شہر لد میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ جس کے بعد ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اسرائیلی پولیس کی گاڑی جلا دی ہے۔ شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ ڈالے ہیں۔دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں اسرائیل کا فلسطینیوں پر تشدد جاری ہے۔ دو روز میں زخمیوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے تجاوز کرگئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔''

قابل صد مبارکباد ہیں فلسطین کے جیالے اور صلاح الدین ایوبی ؒ کے ورثا جو بے سرو سامانی کے باوجود قبلۂ اول کے تحفظ کی خاطر مسلسل ڈٹے ہوئے اور یہودیوں کے مسجدالاقصیٰ میں مارچ کے منصوبے پر پانی پھیر نے کے لئے فلسطینیوں نے رات مسجد اقصیٰ میں گزاری ،تاکہ انتہاء پسند یہودیوں کو داخلے سے روکا جاسکے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مسجد میں داخلہ کیلئے راستہ صاف کرنے کا حکم دیا۔ جس پر ہزاروں فوجیوں نے پیر کی صبح قبلۂ اول پر دھاوا بول دیا اور بے بس فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔ نمازیوں پر ربڑ کی کوٹنگ والی گولیاں برسائیں‘، شیلنگ کی، بم بھی پھینکے اور انتہاء پسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں آگ لگا دی۔ ان حملوں میں زخمی ہونے والے چھ سو سے زائد افراد میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسکے باوجود نہتے فلسطینی ظالم اسرائیلی فوجوں کے آگے عزم و جرأت کی دیوار بن کر کھڑے ہوئے ہیں اور اسرائیلی مظالم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے قابض فورسز پر پتھرائو کرتے ہوئے آخری دم تک قبلۂ اول کے تحفظ کا اعلان کیاہے۔

دریں اثنا اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملے کے مترادف قرار دیا ،جبکہ اسرائیل کے اس سفاکانہ اقدام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس بھی خاموش نہ رہ سکے، جنہوں نے اسرائیلی حکام کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ تمام قیادتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسرائیل پر زور دیا کہ وہ انہدام اور بے دخلی کے عمل کو بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قوانین کی روشنی میں روک دے۔ اسی طرح اسرائیلی فوجیوں کی اس جنونیت کا امریکہ، روس، یورپی یونین اور خلیجی ممالک کے بعض سفیروں نے بھی نوٹس لیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے مسلمانوں کے مقدس ماہ کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جائے۔

مگر افسوس صد افسوس کہ عالم عرب کے بدوی حکمرانوں کو سانپ سونگھا ہوا اور ابھی تک ان کی زبان سے کسی قسم کی مضبوط آواز نہیں نکل رہی ہے ۔شاید اس مجرمانہ خاموشی کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ اسرائیل کے خلاف ہونٹ کولیں گے تو ان کے امریکی اور صہیونی آقا ان کا پچھواڑا گیلا کردیں گے۔ مگر عوام کا جوش و جذبہ ،غم و غصہ اور ان کی بے قرار اس کا پتہ دے رہی ہے کہ امریکہ کی غلامی میں مست ان بدوی حکمرانوں کی چڈیاں کہیں ان کے عوام ہی نہ گیلی کردیں۔ ظالم کا ساتھ یا اس کے ظلم پر خاموش رہنا بھی ظالم کا ساتھ دینے جیسا ہی ہے۔ لہذا یادر کھئے !غیور عوام اب جلد ہی اٹھ کھڑے ہوں گے ،پھر ان بدوی عیاشوں کا جینا حرام ہوجائے گا۔ تاریخ کی آنکھوں نے ایسے سینکڑوں عوامی انقلابات دیکھے ہیں ،لہذا عرب کے بدو حکمرانوں کو وقت سے پہلے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...