شام میں ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 7:35 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی،13جنوری (آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے آج بدھ کو علی الصبح شام میں دیر الزور اور البوکمال کے علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ یہ بات شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے بتائی۔

ادھر عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق بم باری میں البوکمال میں ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بم باری کی گئی۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے غالبا اسرائیلی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔ بم باری میں دیر الزور شہر کے اطراف عسکری گوداموں اور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ البوکمال اور المیادین کے دیہی علاقوں میں بھی گوداموں اور عسکری مراکز پر حملے کیے گئے۔

المرصد کے مطابق 18 سے زیادہ فضائی حملوں میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایرانی پاسداران انقلاب، لبنانی حزب اللہ اور فاطمیون بریگیڈز کے دستے تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ہی دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں زور دار دھماکے سنے گئے تھے۔ اس کارروائی میں دمشق کے جنوبی علاقے الکسوہ میں عسکری جتھوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ شامی فوج سے منحرف ہونے والے عسکری اہل کاروں کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

مقام ابراہیم کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

مکہ مکرمہ کی مسجد حرام کے صحن مقدس میں واقع ایک جگہ کو'مقام ابراہیم' سے موسوم کیا جاتا ہے۔ فرزندان توحید کے لیے مقام ابراہیم اجنبی مقام نہیں، مگر اس کی جزئیات کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

سعودی کسٹمز حکام نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد منشیات نے جنرل کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک سے مملکت میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں 'ایمفٹامن' گولیاں برآمد کر لیں۔

امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ حوثیوں کے 'یوٹیوب' کے چینل بند

امریکی حکومت کی طرف سے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ'حوثی ' باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قراردیئے جانے کے بعد عالمی شہرت یافتہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ 'یوٹیوب' نے بھی حوثیوں کے 7 چینل بند کردیے۔ گوگل کی ملکیتی یوٹیوب نے حوثیوں کا آفیشل یوٹیون چینل'المسیرہ المباشر' اور 'الاعلام الحربی' کے ...

یورپی وزرا خارجہ کے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام اور ترکی سے کشیدگی پر بات چیت

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس آج سوموار کے روز برسلز میں منعقد ہور ہا ہے۔ اجلاس میں دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پرغور کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام اور ترکی کے ساتھ یورپی ملکوں کی کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔