غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th October 2018, 8:51 PM | عالمی خبریں |

غزہ13اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی مظاہرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب فلسطینی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ قابض فوج نے انہیں منشتر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے تصادم میں 112 افراد زخمی ہوئے۔ 85 فلسطینی بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی سرحدی باڑ پر قریبا 14 ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوئے اور سرحد کی طرف مارچ شروع کیا۔صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے فوج پر دستی بموں سے حملے بھی کیے اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کیقریب آنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں گئی تاہم فلسطینیوں کے جانی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہوسکا۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج کا دستی بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ فلسطینی مظاہرین نہتے تھے اور وہ نعرے لگاتے سرحد پر احتجاج کر رہے تھے۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018سے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تکفلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی مظاہرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب فلسطینی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ قابض فوج نے انہیں منشتر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے تصادم میں 112 افراد زخمی ہوئے۔ 85 فلسطینی بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی سرحدی باڑ پر قریبا 14 ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوئے اور سرحد کی طرف مارچ شروع کیا۔صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے فوج پر دستی بموں سے حملے بھی کیے اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کیقریب آنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں گئی تاہم فلسطینیوں کے جانی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہوسکا۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج کا دستی بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ فلسطینی مظاہرین نہتے تھے اور وہ نعرے لگاتے سرحد پر احتجاج کر رہے تھے۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018سے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کے تشدد سے 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...