غزہ پر اسرائیلی حملے دہشت گردی ہیں: الازہر فاؤنڈیشن

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2019, 6:28 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،14نومبر(آئی این ایس انڈیا)مصر میں عالم اسلام کے معروف ادارے الازہر فاؤنڈیشن نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کو’دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔الازہر نے اسرائیل کے حملوں اور ان میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دینے کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔الازہر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مرتکب جرائم روز بروز اس خونی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہر خشک و تر کو روند ڈالنے میں مصروف ہے۔مصری ادارے نے باور کرایا کہ یہ کارستانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ عالمی برادری اور متعلقہ باڈیز ان جرائم کو رکوانے کے لیے انسانی موقف اپنائیں۔الازہر فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی ممالک کے علاوہ دنیا کے تمام منصفین اور دانش وروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کی مزاحمت کو سپورٹ کریں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...