اسرائیلی آرمی چیف کی آیندہ جنگ میں ایران ،حزب اللہ اور حماس کو سخت ردِّعمل کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2021, 8:37 PM | عالمی خبریں |

 مقبوضہ بیت المقدس،27جنوری (آئی این ایس انڈیا)  اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عفیف کوشاوی نے ایران ، حزب اللہ اور حماس کے خلاف آیندہ کسی جنگ میں سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

انھوں نے منگل کے روز اسرائیل کے آئی این ایس ایس تھنک ٹینک کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آیندہ جنگ میں ہم لبنان اور غزہ میں آبادی کو خبردار کردیں گے کہ جس لمحے کشیدگی کا آغاز ہوتو وہ ان علاقوں کو خالی کردیں جہاں راکٹ یا میزائل ذخیرہ کیے جارہے ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا’’ ان کی دھمکیوں کے ردعمل میں ہم سخت جوابی حملے کریں گے۔ان حملوں میں راکٹوں ، میزائلوں اور ہتھیاروں کو نشانہ بنایا جائے گا ، خواہ وہ خالی جگہوں پر ہوں یا عمارت کے اندر ہوں یا ان سے متصل۔‘‘

اسرائیلی آرمی چیف نے اس تقریر میں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ’’صہیونی ریاست کے دیرینہ دشمنوں ایران اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں لبنان میں حزب اللہ اور غزہ کی پٹی میں حماس نے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر لیا ہے۔‘‘

حزب اللہ اور حماس کو ایک عرصے سے ایران کی مالی اور فوجی معاونت حاصل ہے۔اسرائیل کے دفاعی حکام کے جائزے کے مطابق ایران حزب اللہ پر سالانہ ایک ارب ڈالر اور حماس پر دس کروڑ ڈالر صرف کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عفیف کوشاوی کا کہنا تھا کہ ’’گذشتہ ایک عشرے کے دوران میں حزب اللہ اور حماس دونوں نے فورسز تشکیل دی ہیں۔ وہ انھیں اسرائیل پر چڑھائی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ہم ایسے کسی منظرکو رونما ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔ مزید برآں ان تنظیموں کے پاس بہت جدید ہتھیار موجود ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل روایتی طور پر حالت جنگ میں ہیں۔ ان کے درمیان برّی اور بحری حدود کے تعیّن کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔اسرائیل نے پڑوسی ملک شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف 2011ء کے اوائل سے جاری مسلح بغاوت کے دوران میں سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں ایران کے فوجی افسروں ،جوانوں اور حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مسٹر کوشاوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے علاقائی دشمن اس وقت بہت بری حالت میں ہیں۔اس کی ایک وجہ تو کرونا وائرس کے معیشت پر مرتب ہونے والے مضمرات ہیں یا پھر ان کے عوام اور لیڈروں کے درمیان گہرا عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...