فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملے، 53 شہری زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th January 2020, 7:38 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ،19جنوری(آئی این ایس انڈیا) فلسطین میں قابض صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی انتقامی وحشیانہ کارروائیوں میں 53 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زیادہ تر فلسطینی اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں 11 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔جمعہ کو غرب اردن میں عزون کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اس موقعے  پر فلسطینی  مظاہرین کی طرف سے قابض فوج  پرسنگ باری کی گئی۔جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہوئے۔ بدھ کو 12، منگل کو 2، سوموار کوچھ، اتوارم کو چار اور ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ تین مقامات پر تصادم ہوا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...