نمازِ جمعہ کے لیے مسجد الاقصیٰ پہنچے مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی نمازی زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 12:11 AM | عالمی خبریں |

یروشلم، 18؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا اور نماز جمعہ کے لیے پہنچے فلسطینیوں پر ربر بلٹس فائر کئے، جس کے نتیجے میں متعددنمازی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک بار بھر مسجدالاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے نماز جمعہ کے لیے آئے فلسطینیوں پر ربر بلٹس کا استعمال کیا گیا۔ ربربلٹس فائرکرنے پر متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جنگجو طیاروں کی بمباری آج دوسرے دن بھی جاری رہی، حالانکہ غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے اس دوران کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے موضع بیت لاحیہ اور خان یونس شہر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور زرعی اراضی کو ہدف بنایا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ ’’یہ حملہ فلسطین کی جانب سے آتشی غباروں کو بھیجنے کے عمل کے جاری رہنے کے جواب میں کیا گیا ہے اور غزہ کی پٹی پر ہونے و الے واقعات کی ذمہ دار حماس کے فوجی ڈھانچوں کو ہدف بنانے کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔‘‘

اس درمیان حماس نے اسرائیلی حملوں کے برخلاف دھمکی دی ہے۔ ترجمان حماس فیضی برحوم نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ”قابض اسرائیل کا مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کرنا برے حالات سے دو چار نئی حکومت کے اپنے حوصلے بلند کرنے کے لیے ایک ڈرامے کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ دو روز قبل نئے اسرائیلی وزیراعظم کے اقتدار سنبھالتے ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری شروع کردی تھی۔ سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے رات گئے غزہ اور خان یونس پربم برسائے۔ اسرائیلی بم باری سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حماس کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی یروشلم میں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...