فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملے جاری؛ شہید ہونے والوں کی تعداد 119 کو پہنچ گئی؛ بمباری کے باوجود قبلہ اول میں فرزندان توحید نے ادا کی عید الفطر کی نماز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th May 2021, 10:42 PM | عالمی خبریں |

بیت المقدس ۱۴ مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر119 ہوگئی ہے جن  میں 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں. فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 830 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

جمعرات کو میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھاکہ  ایک طرف غزہ پر  بمباری جاری تھی اور دوسری طرف قبلہ اول میں ایک لاکھ سے زائد فرزاندن توحید  عید الفطر کی نماز ادا کررہے تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق نماز عید کے  بعد تمام  شہداء کےلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، بعد ازاں کثیر تعداد میں فلسطینوں نے حرم قدسی شریف کی قبلہ مسجد اور قبۃ الصحرہ کے  درمیانی حصے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فلسطین اور کلمہ توحید کی عبارت والے پرچموں کے ساتھ نمازیوں نے آزادی اور ہماری جان ہمارا خون تم پر  قربان اے اقصیٰ کے نعرے لگائے۔

جمعہ کو ملی اطلاع کے مطابق پانچویں روز بھی بمباری جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کی شہری علاقوں پر بمباری سے 600 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق اور شمالی حصے میں متعدد فضائی حملے کیے  ہیں۔ دریں اثناء اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوج بھی اکٹھا کرنا شروع کردی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل غزہ میں حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس دوران سفارتکاری کو موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اجلاس روک نہیں رہا ہے البتہ  چاہتا ہے کہ یہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، ہم مشرق وسطیٰ پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔