عرب مارات اور اسرائیل کے مابین ویزا کی پابندی ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2020, 12:26 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

تل ابیب،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ہر دن کے ساتھ گہرے ہوتے تعلقات کے درمیان دونوں ممالک نے ویزا کی پابندی ختم کرنے کے معاہدہ پر بھی دستخط کر دئے۔ گزشتہ ماہ دونوں ملکوں نے ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور یہ نیا سفری معاہدہ بھی اسی عمل کی ایک کڑی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا ایک سینئر وفد اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل میں موجود ہے، جہاں دونوں ممالک کے مابین ویزا کی پابندی ختم کرنے سمیت کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اماراتی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس امن معاہدے کے حوالے سے ہمارے لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ یہ حقیقی, وسیع اور عمیق ہے۔ اور یہ اُس امکان کی عکاسی کرتا ہے جو آج حاصل ہوا ہے۔

ایک معاہدے کے مطابق، اسرائیلیوں کو متحدہ عرب امارات جانے کیلئے ویزا درکار نہیں ہو گا اور اماراتی بھی آزادی سے جب چاہیں اسرائیل جا سکتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال جنوری سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اسرائیل کے شعبہ سیاحت کو کووڈ 19 کی وجہ سے سخت نقصان پہنچا ہے اور اسے امید ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ اماراتی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ چند اسرائیلی کمپنیاں ابھی سے ابوظہبی اور دوبئی کے سیاحتی دوروں کی تشہیر کر رہی ہیں۔

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو متحدہ عرب امارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ تصویر میں صدر ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ 14 ستمبر 2020 واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو متحدہ عرب امارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ تصویر میں صدر ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ 14 ستمبر 2020 دونوں ملکوں نے اسرائیل متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان تین ارب ڈالر کے ایک سہہ فریقی فنڈ کو بھی متعارف کرایا ہے جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

بنیامین نیتن یاہو کیلئے، یو اے ای کا یہ مختصر دورہ، اپنی سیاسی پریشانیوں سے نجات کا مثبت پہلو لئے ہوئے تھا۔ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایسے میں ہو رہا ہے جب ان پر کووڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں پر تنقید ہو رہی تھی اور آئندہ سال جنوری سے ان پر کرپشن کے متعدد الزامات پر مقدمہ کی کاروائی کا آغاز ہونا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جدہ حملے میں حوثیوں کا ملوث ہونا ثابت ہو گیا ہے: ترکی المالکی

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جدہ میں ایندھن اسٹیشن پر بزدلانہ دہشت گرد حملے میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا ملوث ہے۔

’خفیہ ملاقات‘ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کے سربراہ سعودی سرزمین پر

اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور نیوز ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کو سعودی عرب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔

فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا انتقال، دنیائے کھیل میں صف ماتم، ارجنٹائن میں قومی سوگ

 فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے ارجنٹائن کے سابق انٹرنیشنل پروفیشنل فٹبالر ڈیاگو میراڈونا انتقال کر گئے۔ میراڈونا کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہو جانے ان کا انتقال ہو گیا۔

آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہرے، وزیر خزانہ مستعفی

آرمینیا کے وزیر خزانہ ٹیگران خیچٹریان نے نیگورنو-کاراباخ میں جنگ بندی معاہدے کیخلاف مظاہروں کے باعث اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے وزیر کے ترجمان اینا اوہانیان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیگورنو۔کاراباخ میں جنگ بندی معاہدے کیخلاف ہونے والی ...

افغانستان: بامیان میں بم دھماکوں سے متعدد ہلاک

افغانستان کے بامیان میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب عالمی برادری نے جنگ زدہ ملک میں حالات کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

شا م میں جبل مانع میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی علاقے قنطیرہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔شام کی نیوز ایجنسی ’سانا‘ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فوج نے شام میں قنیطرا کے جنوب میں جبل المانع پر فضائی حملے کیے۔