اسرائیل: موساد کے ہیڈکوارٹرز کے نزدیک ٹرک حملے میں ایک ہلاک
تل ابیب، 28/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے ٹرک حملے میں ایک شخص ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق، یہ واقعہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا۔ اس حملے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ گلیلوت بیس کے قریب پیش آیا، جہاں ایک گاڑی کی ٹکر سے بھی کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور بتایا کہ حملہ آور مشرقی یروشلم کا رہائشی تھا۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق، اس حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا اور 40 زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی چینل۱۳؍ نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں ایک بس اسٹاپ پر ٹرک کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی واللا ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ زخمیوں میں سے۱۰؍ کی حالت تشویشناک ہے۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ گیلوت بیس کے قریب واقعہ کے نتیجے میں ٹرک کے نیچے کچھ لوگ پھنس گئے تھے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ۰۴۰۴؍ نے اطلاع دی کہ شمالی تل ابیب میں گیلوت چوراہے پر ایک بس اسٹاپ پرمشتبہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد فورسیزکو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی ایمبولنس نے کہا کہ ’’گلیلوت بیس کے قریب ایک بس اسٹیشن سے ٹرک کے تصادم کے بعد ہم نے درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ ‘‘اسرائیلی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے ایسے مناظر نشر کئے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، زخمیوں کو ایمبولنس اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل میں جافا سے تعلق رکھنے والے صحافی عابد ابو شہادے نے الجزیرہ کو بتایا کہ ٹرک ڈرائیور شمالی تل ابیب سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری ہے۔ جن شہریوں نے یہ واقعے دیکھا، انھوں نے ڈرائیور کو دیکھا کہ وہ کون تھا، اسے ہلاک کر دیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اپنی سرزمین پر حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق پہلی برسی منا رہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی ہائی وے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور۴؍ شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔ دنیا بھر میں بھی اسرائیل کے سفارتخانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔