شا م میں جبل مانع میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 6:24 PM | عالمی خبریں |

بیروت، 25/نومبر (آئی این ایس انڈیا)شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی علاقے قنطیرہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔

شام کی نیوز ایجنسی ’سانا‘ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فوج نے شام میں قنیطرا کے جنوب میں جبل المانع پر فضائی حملے کیے۔ادھر اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے نے بھی جنوبی دمشق میں القنیطرہ میں جبل المانع کے نواح میں فضائی حملے کیے۔ تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شامی حکومت کے سرکاری ٹی وی نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں شام کے فضائی دفاع کی جانب سے دمشق کے دیہی علاقوں میں جبل المانع کے اطراف میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے دوران جوابی فائرنگ کو دکھایا گیا ہے۔چند روز قبل اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی قدس فورس اور حکومتی فورسز پر فضائی حملے کیے تھے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ وادی گولان کی پہاڑیوں شمالی سرحد پر اسرایلی فوج کی بھاری نقل وحرکت یکھی گئی۔

بدھ کے روز اطلاع دی گئی کہ اسرائیل نے شمالی سرحد پر متعدد آئرن ڈوم بیٹریاں تعینات کی ہیں۔ یہ پیش رفت شام سے کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے امکان کو ظاہر کرتی ہیں۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے وقت شام میں ایران سے منسلک اہداف پر بمباری کی۔ قبل ازیں فورسز نے گولان کی پہاڑیوں میں سرحد کے ساتھ سڑک کے کنارے نصب ایک بارودی مواد کا انکشاف کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔