اسرائیل نے شام میں القنیطرہ کی فضاؤں میں 4 راکٹوں کو تباہ کر دیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 7:56 PM | عالمی خبریں |

 بیروت / 19 نومبر (آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے القنیطرہ کے اوپر 4 راکٹوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ اس کاانکشاف العربیہ ڈاٹ کام نے کیا ہے۔  اس دوران مقبوضہ گولان اور بالائی الجلیل میں یہودی آباد کاروں کی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ مذکورہ راکٹوں کو اسرائیلی فوج کے دفاعی نظام آئرن ٹومب کے ذریعے تباہ کیا گیا۔دوسری جانب شام میں بشار حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک دھماکے سنے گئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے دفاعی نظام نے ملک کے جنوب میں فضائی معاند اجسام کا راستہ روک دیا۔ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کو علی الصبح شام کی جانب سے اسرائیلی اراضی کی جانب داغے گئے 4 راکٹوں کو مار گرایا۔رپورٹوں میں غالب گمان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ چاروں راکٹ ایران کے زیر انتظام فورس نے مقبوضہ گولان کی جانب فائر کیے جن کو اسرائیلی آئرن ٹومب سسٹم کی جانب سے تباہ کر دیا گیا۔شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے شامی اراضی پر سیکڑوں حملے کیے۔ ان میں زیادہ تر کارروائیوں میں ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے 1967 سے گولان کے ایک حصے پر قبضہ کر رکھا ہے جس کو اس نے 1981 میں اپنی غاصبانہ ریاست میں ضم کر لیا۔ البتہ عالمی برادری نے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گولان پر اسرائیلی کے تسلط کو   تسلیم کر چکے ہیں۔ گولان میں 18 ہزار شامی شہری اور تقریبا 20 ہزار یہودی آباد کار رہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...