ذاکر نائک پرتنگ ہورہی ہے ملیشیا میں زمین:ملاکا اسٹیٹ میں مذہبی جلسوں اورتقاریر پر پابندی عائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 1:31 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ملاکا، 19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملیشیا میں اشتعال انگیزتقریرکے معاملے میں ذاکرنائک کے خلاف جانچ جاری ہے۔ملیشیا میں ذاکرنائک پرزمین تنگ ہو رہی ہے ۔ ملاکا اسٹیٹ میں مذہبی جلسوں اورتقاریر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔آپکو بتادیں ملیشیا کی چھ ریاستوں میں پہلے ہی انکے مذہبی پروگراموں پرپابندی لگائی جاچکی ہے۔ حال ہی میں ذاکر نائک نے اپنے تقریر میں کہا تھا کہ ملیشیا میں ہندو برادری کے لوگوں کو مسلم برادری سے سو گنا زیادہ حقوق دئے جا رہے ہیں ۔ جسکے بعد ملیشیا کے کئے وزراء نے ذاکر نائک کے خلاف کاروائی کی مانگ کی تھی ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا رپورٹوں میں ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ ذاکر نائک کی مستقل شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اس معاملہ میں پولیس کی جانچ پوری ہونے تک حکومت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ذاکر نائک پر ملیشیا کی اقلیتوں، چینی شہریوں اور ہندوستانیوں کو لے کر متنازع اور حساس خطاب کرنے کا الزام ہے۔ ذاکر نائک نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملیشیا میں ہندوؤں کے پاس ہندوستان کے اقلیتی مسلمانوں سے سو گنا زیادہ اختیارات ہیں۔

پچھلے تین سال سے ملیشیا میں رہ رہے ذاکر نائک کے اس بیان سے ملیشیا کی حکومت بیحد ناراض ہے۔ اس معاملہ میں ذاکر نائک سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ملیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔ملیشیا کے ایک وزیر محی الدین یاسین نے کہا کہ وہ ذاکر نائک کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں کے امن وامان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

منی لانڈرنگ کا لگ چکا ہے الزام: ذاکر نائک پر ہندوستان میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ذاکر نائک نے فی الحال ملیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔ حکومت ہند نے ملیشیا کی حکومت سے ذاکر نائک کی حوالگی کا رسمی مطالبہ بھی کیا ہے۔ دسمبر 2016 میں نائک کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ہندوستان میں ای ڈی نے ذاکر نائک اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو قربانی کا اہم فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے جمعیۃ علماء نے وزیر اعلی سمیت دیگر وزراء کو کیا مکتوب روانہ

مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ کو شرعی طور پر ادا کرنے کی اجازت دیئے جانے کے تعلق سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے چیف منسٹر آف مہاراشٹرادھو ٹھاکرے، ہوم منسٹر انیل دیشمکھ، وزیر اقلیتی بہبود نواب ملک اور کمشنر آف ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خطوط روانہ کئے ہیں۔

ملک میں کورونا انفیکشن نے پھر بنایا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں ملے 22,771 نئے کیس، 442 لوگوں کی موت

ملک میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22،771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6.48 لاکھ ہوچکی ہے۔

ممبئی میں موسلا دھار بارش، 38 مقامات پر پانی بھرگیا، ٹریفک جام سے عوام کو پریشانی

گزشتہ روز صبح ممبئی میں تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے بعد کم سے کم 38 مقامات پر پانی بھرگیا، جس سے اندھیری اور سائن میں تین مقامات پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا اور ٹریفک کا رخ موڑنا پڑا۔

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔