ایشانت شرما ٹسٹ کرکٹ میں 100 ٹسٹ کھیلنے والے 11 ویں ہندوستانی کھلاڑی

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2021, 9:28 PM | اسپورٹس |

احمد آباد،21؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار تیز گیند باز ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں 100 ٹیسٹ کھیلنے والے ہندوستان کے 11 ویں کھلاڑی بننے جا رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سردار پٹیل اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے ساتھ ہی ایشانت شرما یہ ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔ ایشانت نے سیریز کے دوسرے میچ میں 300 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ چھٹے ہندوستانی گیند باز بنے تھے۔

دہلی سے تعلق رکھنے والے ایشانت نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف راہل دراوڑ کی کپتانی میں 2007 میں کیا تھا۔ اگر ایشانت 24 فروری سے احمد آباد کے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہوگا اور وہ لیجنڈ کپل دیو کے بعد یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے تیز گیند باز بن جائیں گے۔

32 سالہ ایشانت نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 'وکٹوں' کی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ ایشانت نے 99 ٹیسٹ میں 302 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران اننگز میں ان کی بہترین گیند بازی 74 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے 11 اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ہندوستان کی جانب سے سچن تیندولکر (200)، راہل دراوڑ (163)، وی وی ایس لکشمن (134)، انل کمبلے (132)، کپل دیو (131)، سنیل گواسکر (125)، دلیپ وینگسرکر (116)، سوربھ گانگولی (113)، وریندر سہواگ (103) اور ہربھجن سنگھ (103) شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...