سابق ایرانی جج غلام رضا منصوری کی رومانیا میں پراسرار موت کیا اندھا قتل ہے؟

Source: S.O. News Service | Published on 21st June 2020, 9:06 PM | عالمی خبریں |

لندن،21/جون (آئی این ایس انڈیا)  ایران کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے رومانیا میں سابق جج غلام رضا منصوری کی اچانک اور پْراسرار موت کو ’’قتل‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بخارسٹ کو اس کی مکمل ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

غلام رضا منصوری پر تہران میں بدعنوانیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا تھا۔ وہ رومانوی دارالحکومت بخارسٹ میں جمعہ کو ایک ہوٹل کے باہر مردہ پائے گئے ہیں۔انھیں مبیّنہ طور اونچائی سے گرایا گیا ہے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے یا انھوں نے کھڑکی سے کْود کر خود کشی کی ہے لیکن ابھی ان کی موت کی وجوہ واضح نہیں ہیں۔

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ اور اب مصالحتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ رومانیا کی حکومت کو منصوری کے قتل کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے اور ایران کو اس کے ذمے داروں کے بارے میں مطلع کرنا چاہیے۔بخارسٹ میں پولیس اس واقعے کی ایک حادثے ، خودکشی یا قتل تینوں پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔

ایران کے انٹرپول کے سربراہ ہادی شیرزاد نے جمعہ کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ غلام رضا منصوری نے ہوٹل کی کھڑکی سے کود کر خود کشی کی ہے اور رومانوی حکام نے اس بابت ایران کو مطلع کردیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک عہدہ دار نے گذشتہ روز سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ غلام رضا منصوری نے شاید خودکشی ہی کی ہے۔لیکن جج منصوری کے وکیل امیر حسین نجف پورسانی نے ان کے نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے سابق مؤکل ایسے شخص نہیں تھے کہ وہ اپنی جان ہی لے لیتے۔ انھوں نے رومانیہ کی پولیس اور حکومت کو ان کی موت کا ذمے دار قرار دیا ہے۔نجف پورسانی کے مطابق غلام رضا منصوری بخارسٹ میں 10 جون کو ایرانی سفارت خانہ گئے تھے اور رات وہیں گزاری تھی۔وہ بدھ کی سہ پہر سے جمعرات کی شام تک وہاں موجود تھے اور پھر طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔پھر جونھی وہ اسپتال پہنچے تو انھیں رومانوی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...