ہندوستان میں 2030 میں ہو جائے گی پینے کے پانی کی کمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اس وقت کہیں خشک سالی کی مار جھیل رہا ہے تو کہیں سیلاب سے لاکھوں لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہر سال موسم گرما میں سامنے آتا ہے۔ لیکن اب ہندوستان میں پانی کی کمی کولے کرایک رپورٹ میں حیران کرنے دینے والی بات کہی گئی ہے۔اس کو لے کر اب فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ  نے ٹویٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔انوراگ کشیپ نے اپنے ٹویٹس میں ملک کی حکومت کوجگانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے پی ایم او کو اپنے پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ وقت جاگنے کا ہے۔بالی ووڈکو کئی بہترین فلمیں دینے والے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر اچھا رسپانس مل رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اگلے سال یعنی 2020 تک ہندوستان کے تقریباً21 شہروں میں گراؤنڈ واٹر نہیں بچے گا، وہیں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سال 2030 تک ملک کے 40 فیصد حصے میں پینے کا پانی ختم ہو جائے گا۔ اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے انوراگ کشیپ نے تشویش ظاہر کی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پانی کے مسائل سے دوچارہونے والا ہندوستان 122 ممالک میں سے 120 ویں مقام پر آتا ہے۔ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کے اس پوسٹ پر لوگ خوب ریکٹ کر رہے ہیں اور تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...