مہاراشٹر میں ’ہورس ٹریڈنگ‘ کا خدشہ، شیوسینا نے کہا- کچھ لوگ ’تھیلی‘ کی زبان بول رہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th November 2019, 9:06 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان سیاسی جنگ تیز تر ہو گئی ہے۔ شیوسینا نے بی جے پی پر آج ایک بار پھر اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں زبردست حملہ کیا ہے۔ شیوسینا نے اشاروں اشاروں میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی بات بھی کہہ ڈالی ہے۔ سامنا میں اس نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ نئے اراکین اسمبلی سے رابطہ قائم کر کے ’تھیلی‘ کی زبان بول رہے ہیں۔ شیو سینا نے کہا کہ ریاست میں غیر معیاری سیاست کو وہ نہیں چلنے دے گی۔ اس کے لیے شیوسینک تلوار لے کر کھڑے ہیں۔ شیو سینا نے اس کے ساتھ ہی یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ریاست میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیو سینا وزیر اعلیٰ عہدہ کو لے کر بضد ہے اور وہ اسے چھوڑنا نہیں چاہتی۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال اس کا اور ڈھائی سال بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ اس کے پیچھے شیو سینا کی دلیل ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے دوران امت شاہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اس بات پر مہر لگی تھی۔

مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کرنے کے لیے صرف جمعہ تک کا وقت بچا ہے۔ شیو سینا کو اس بات کا خوف ستا رہا ہے کہ کہیں بی جے پی اس کے اراکین اسمبلی کو نہ توڑ لے۔ خبر ہے کہ شیوسینا اپنے اراکین اسمبلی کو ہوٹل میں شفٹ کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس بات سے شیوسینا نے سیدھے طور پر انکار کر دیا ہے۔ سنجے راؤت نے شیوسینا کے ذریعہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ریسورٹ میں منتقل کرنے کے سوال پر کہا کہ ’’ہمیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمارے اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں انھیں پہلے اپنے اراکین اسمبلی کی فکر کرنی چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آج کا دن مہاراشٹر میں سیاسی لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بی جے پی کا ایک نمائندہ وفد آج ممبئی میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرے گا۔ بی جے پی لیڈر گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ بھی پیش کر سکتے ہیں، لیکن دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کیا وقت پر وہ شیوسینا کو اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہو جائیں گے!

واضح رہے کہ بدھ کے روز سنجے راؤت نے بی جے پی کے تعلق سے ایک سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ہم مہاراشٹر کے گورنر سے ملے، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے رام داس اٹھاولے نے بھی ان سے ملاقات کی اور اگر بی جے پی لیڈر جمعرات کو گورنر سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں تو وہ حکومت سازی کا دعویٰ بھی کریں۔ انھیں حکومت بنانی چاہیے، کیونکہ ان کی پارٹی سب سے بڑی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...