آئی آر سی ٹی سی اگلے ماہ سے ای- کیٹرنگ خدمات دوبارہ شروع کرے گا
نئی دہلی،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن آف انڈیا (آئی آر سی ٹی سی) اگلے ماہ سے اپنی ای کیٹرنگ خدمات دوبارہ شروع کرے گا، جو مسافروں کے لئے ایک بڑی راحت ہے۔
آئی آر سی ٹی سی نے یہ معلومات جمعہ کو دی۔ 22 مارچ 2020 کو کووڈ 19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ای کیٹرنگ خدمات معطل کردی گئیں۔
ہندوستانی ریلوے کیٹرنگ سیاحت اور آن لائن ٹکٹنگ سرگرمیوں کو سنبھالنے والاآئی آر سی ٹی سی خصوصی ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ای کیٹرنگ خدمات دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی آر سی ٹی سی وزارت ریلوے کی اجازت سے فروری سے مرحلہ وار ای کیٹرنگ خدمات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ ابتدائی طور پر تقریبا 250 ٹرینوں کے لئے 30 ریلوے اسٹیشنوں پر خدمات کا آغاز کیا جائے گا۔