رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ’آئی آر سی ٹی سی‘ کا خوب ہوا منافع

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے بھلے ہی اب بھی روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سامنے آ رہے ہوں، لیکن آئی آر سی ٹی سی کے کاروبار پر اس کا اثر پڑتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی نے خوب منافع کمایا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو پہلی سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی سی کا منافع تین گنا ہو گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جہاں پہلی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 82.5 کروڑ روپے رہا تھا، وہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 245.52 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی بھی کافی بڑھ گئی ہے اور یہ اضافہ 251 فیصد ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی سی کی آمدنی صرف 243 کروڑ روپے رہی تھی جو بڑھ کر اس بار 853 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی کے الگ الگ سیگمنٹ پر نظر ڈالیں تو اس کے سبھی پانچوں کاروباری سیگمنٹ (شعبہ) کی ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔ 30 جون 2022 کو ختم سہ ماہی میں کمپنی کیٹرنگ سروسز کی ریونیو سالانہ بنیاد پر 56.7 کروڑ روپے سے بڑھ کر 352 کروڑ روپے رہی۔ دوسری طرف انٹرنیٹ ٹکٹنگ کاروبار میں ریونیو 301.6 کروڑ روپے پہنچ گئی۔

اپریل-جون سہ ماہی کے دوران آئی آر سی ٹی کو ریل نیر (پانی) کے کاروبار سے بھی خوب آمدنی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ آمدنی 83.6 کروڑ روپے رہی اور ٹورزم کاروبار سے آمدنی 81.9 کروڑ روپےرہی۔ اتنا ہی نہیں، اسٹیٹ تیرتھ کاروبار سے آمدنی 33.2 کروڑ روپے درج کی گئی۔ کمپنی کے ایبٹڈا میں سب سے بڑا تعاون انٹرنیٹ ٹکٹنگ بزنس کا رہا ہے۔ سال در سال بنیاد پر 30 جون 2022 کو ختم ہوئی سہ ماہی میں کمپنی کا ایبٹڈا 111.5 کروڑ روپے سے بڑھ کر 320.9 کروڑ روپے پر آ گیا ہے، جب کہ ایبٹڈا مارجن 45.8 فیصد سے گھٹ کر 37.6 فیصد پر آ گیا۔

واضح رہے کہ کورونا کے معاملے ملک میں کم ہونے سے ریل مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کا فائدہ اب آئی آر سی ٹی سی کو بھرپور انداز میں مل رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آنے والے دنوں میں کمپنی کا منافع برقرار رہنے کا پورا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...