عراق میں سری لنکا کی طرز پر پھوٹا عوامی احتجاج، پارلیمان پر مظاہرین کا قبضہ، وزیر اعظم کی امن کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 11:21 AM | عالمی خبریں |

بغداد،28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  چند روز قبل ہندوستان کے پڑوسی ملک سری لنکا میں معاشی بحران سے پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کے باعث سڑکوں پر آنے والے لاکھوں مظاہرین کو صدارتی محل میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ کچھ ایسا ہی نظاہرہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں نظر آیا، جہاں عوامی احتجاج پھوٹ پڑا اور مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مولوی مقتدیٰ الصدر کے سیکڑوں حامیوں نے وزیر اعظم کے حریف امیدوار کی نامزدگی کے خلاف سخت سیکورٹی والے علاقے کا محاصرہ توڑتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بولا اس وقت پارلیمنٹ میں کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی بوچھاڑیں کیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ وہاں موجود ہجوم کو گانا گاتے، رقص کرتے اور میزوں پر لیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس انتہائی محفوظ علاقے میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں سمیت کئی اہم عمارتیں ہیں اور اسے گرین زون کہا جاتا ہے۔ دریں اثنا، عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے مظاہرین سے عمارت خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئے انتخابات میں الصدر کے سیاسی اتحاد نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں لیکن سیاسی تعطل کی وجہ سے وہ اقتدار تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

ایران نواز جماعتوں نے محمد شاع السودانی کو وزیراعظم نامزد کیا ہے مگر دوسری جماعتوں کے حامیوں نے انھیں مسترد کر دیا اور ان کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی تعطل اور ان کی نامزدگی کے خلاف بغداد میں اب تک کا یہ سب سے بڑا احتجاج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...