عراقی صدر برھم صالح کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2020, 6:54 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض 8/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اپنے دورہ بغداد کے دوران عراقی صدر برھم صالح سے ملاقات کی۔ بغداد کے السلام محل میں ہونے والی ملاقات میں عراقی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا۔

سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر صالح نے دونوں ملکوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے، دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے معاہدوں اور یاداشتوں پر عمل درآمد کرانے، اقتصای اور تجارتی تعاون کے فروغ اور دونوں ملکوں اور قوموں کے مشترکہ مفادات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

عراقی صدر برھم صالح نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان فروغ پذیر تعلقات کی تحسین کی اور کہا کہ ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات عراق کے دوسری خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کے لیے پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں‌ نے عراق کی خود مختاری،استحکام، ترقی اور خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے اقدامات کے ساتھ سعودی عرب اور عراق کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مزید فیصلے اور معاہدے کرنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر برائے تجارت وسرمایہ کاری ماجد القصبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے عراق کا دورہ کیا جہاں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا گیا۔ بغداد ہوائی اڈے پر سعودی وزیر کے استقبال کے لیے عراقی پلاننگ کے وزیر ڈاکٹر خالد بتا نجم اور عراقی کابینہ کے سیکرٹری جنرل حمی نعیم الغزی بھی موجو تھے۔

سعودی وفد میں وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف ، سعودی تنظیم برائے کوالٹری کنٹرول سعد القصبی ، سعودی برآمدی ترقیاتی اتھارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی فنڈ برائے ترقی ڈاکٹر عائض العتیبی کے علاوہ وزارتوں ، اداروں اور سرکاری شعبوں کے نمائندوں اور متعدد تجارتی ، معاشی اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...