نجف میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے عراقی پولیس کا طاقت کا استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 10:10 PM | عالمی خبریں |

 بغداد /27نومبر(آئی این ایس انڈیا)  موصولہ اطلاع کے مطابق:’عراقی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبے نجف کے شہر العلم کے قریب ابو صخیر میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور گیس کنستروں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ کربلا روڈ کے قریب الرحمنہ کالونی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں،لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بابل کے وسط میں واقع شہر الحلہ کے وسط میں واقع پل پر مظاہرین اور انسداد فسادات فورسز کے درمیان نئی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹر کینن کا استعمال کیا ہے۔ طاقت کے استعمال سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔بابل کے پولیس چیف میجر جنرل علی کوہ نے پریس کو بتایا صوبے کے سب سے بڑے شہر حلہ میں پولیس ہیڈ کواٹر پرنقاب پوش مظاہرین نے حملے کی کوشش کی جس پر پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔اس سے قبل ایک طبی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ایک شخص منگل کو کربلا شہر میں ہلاک ہوا ہے۔ ذرایع نے متاثرہ شخص کی شناخت یا اس کی موت کی وجوہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی انکشاف نہیں کیا لیکن کہا ہے کہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ انسداد فسادات پولیس نے براہ راست مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ذی قار کے گورنر عادل الدخیلی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ بدھ اور جمعرات کو صوبے میں تناؤ کی وجہ سے اسکولوں میں تعلیمی اور تدریسی عمل تعطل کا شکار رہا۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق اس نے تیل کمپنی میں مظاہرین پر حملے کی فوری تحقیقات اور انسداد فسادات فورس کو ناصریہ سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے عراق میں کم از کم 342 افراد ہلاک اور ہزاروں عراقی جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں زخمی ہویے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...