عراقی حزب اللہ کی امریکی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2020, 9:16 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،27/اگست(آئی این ایس انڈیا)عراقی حزب اللہ ملیشیا نے ایک بار پھر ملک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ملیشیا کے سیکورٹی ذمے دار ابو علی العسکری نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں امریکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران نواز عراقی ملیشیا کی جانب سے حالیہ عرصے میں امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے عسکری اڈوں کو کئی بار کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عراق کو محاذوں کی سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی تعلقات میں عراق کے مفادات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں اور مفادات پر حملوں میں ،،، ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تیزی آ گئی تھی تاہم اب ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سلیمانی جنوری کے اوائل میں بغداد ہوائی اڈے کے باہر امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

اکتوبر 2019ء کے بعد سے اب تک عراق میں امریکی عسکری اور سفارتی مفادات پر تقریبا 30 حملے ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...