عراق میں مظاہرین نے ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 8:41 PM | عالمی خبریں |

 بغداد /28نومبر (آئی این ایس انڈیا) عراق میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے جنوبی شہر نجف میں ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بدھ کو مظاہرین نجف کی مختلف سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے جس کے دوران ان کی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے ایرانی قونصلیٹ پہنچ کر اسے آگ لگائی۔ تاہم فوری طور پر مظاہرین کی اس کارروائی کے نتیجے میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں۔پولیس اور سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے ایرانی قونصلیٹ کے قریب پہنچنے سے قبل عملہ باہر نکل چکا تھا جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ عراق میں ایران کی مبینہ مداخلت اور حکومت کی نااہلی کے خلاف یکم اکتوبر کو دارالحکومت بغداد سے شروع ہونے والے مظاہرے جنوبی شہروں تک پہنچ چکے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ کو نذر آتش کیے جانے کا اب تک کا سب سے شدید رد عمل ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سیاست دان بدعنوان اور ایران سمیت غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار ہیں جب کہ 2017 میں جنگجو تنظیم داعش کو شکست دینے کے باوجود حکومت ملک میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...