عراقی حکومت مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے: ہیومن رائٹس واچ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th December 2019, 6:19 PM | عالمی خبریں |

دبئی 17دسمبر (آئی  این ایس انڈیا) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ عراق کی ایک مسلح فورس جسے بظاہر عراق کی مقامی نیشنل سیکیورٹی فورسز کا تعاون حاصل تھا نے چھ دسمبر کو بغداد میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ صرف چھ دسمبر کے احتجاج کے موقع پر ہلاکتوں کی تعداد 29 سے 80 کے درمیان بتائی جاتی ہے جب کہ طاقت کے استعمال سے 137 مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤں اور طاقت کے استعمال کے وقت علاقے میں بجلی بھی بند کر دی گئی تھی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس موقعے پر کتنے افراد ہلاک یا بہ حفاظت فرار ہوئے تھے؟انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز اس وقت غائب ہوگئی جب ایک نامعلوم ملیشیا نے مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع کی۔ ملیشیا کے عناصر نے ایک ہی جیسی وردی پہن رکھی تھی اور وہ مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں چلا رہے تھے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تمام تر ذمہ داری عراقی حکومت پرعاید ہوتی ہے جو مظاہرین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔عراق کی نیشنل سکیورٹی کے ادارے کے ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ بغداد میں چھ دسمبر کو ہونے والے کریک ڈاؤن میں 150 کے درمیان افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں عراقی حزب اللہ، عصائب اھل الحق اور دیگر عسکری گروپ شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...