کورونا: عراق میں ریکارڈ معاملے آئے سامنے، 24 گھنٹے میں 2741 کیسز درج

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 11:55 AM | عالمی خبریں |

بغداد،9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  عراق میں کورونا وائرس کے ایک دن میں2741 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ عراق کے ایک افسر نے اس تعلق سے اطلاع فراہم کی ۔ پارلیمانی ہیلتھ کمیٹی کے رکن حسن خلاطی نے بیان جاری کر کے کہا ’’اس وبا کے خلاف جنگ ایک طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ اس دوران عراق کو اس سے لڑنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے‘‘۔

حسن خلاطی نے بتایا کہ وزارت صحت نے اسپتالوں میں بستروں اور قرنطینہ مراکز کی تعداد میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا ہے۔ لیکن وزارت کو زیادہ سے زیادہ طبی سامان مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت ، داخلہ ، دفاع ، بجلی اور تیل کی وزارت بھی آئندہ مرحلے میں وزارت صحت کے منصوبے کو لاجسٹک سہولیات فراہم کرسکتی ہے ۔

خالاطی کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کی وزارت صحت نے یہا ں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ ان کیسز کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 67442 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق عراق میں کورونا کی وجہ سے مزید 94 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک اس وبا کی وجہ سے مجموعی 2779 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت کے مطابق ایک دن میں یہاں 1627 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 37879 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔