جواد ظریف ویزا معاملہ: ایران نے اقوام متحدہ سے کی مداخلت کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2020, 9:16 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ، 12/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ جانے کے لئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ویزا دینے سے امریکہ کے انکار کرنے کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھا ہے۔

اقوام متحدہ نے منگل کے روز ایران کو مطلع کیا تھا کہ امریکہ جواد ظریف کو ویزا جاری نہیں کرے گا۔ جواد ظریف کو جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل ہونے کی دعوت ملی تھی جس کے ایک دن بعد جمعہ کو ایران نے ویزا کے لئے درخواست دی۔ خط میں لکھا گیا ’’امریکہ میں ایران کا مستقل مشن اجلاس کے میزبان ملک (امریکہ) کی شدید مخالفت کرتا ہے اور اپنے قانونی فرائض ادا کرنے میں اس لئے بار بار ناکام رہنے کے ساتھ ساتھ سیاسی مفاد کے لئے کچھ ممالک کے خلاف اقوام متحدہ کی نشست کا استعمال کرنے کی مسلسل کوشش کے معاملے میں گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے‘‘۔

روانچی نے لکھا ’’موجودہ صورت حال میں اس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خلاف قانونی اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایران مکمل طور پراعتماد ہے کہ اپنے فرائض نبھانے میں امریکہ کی مسلسل ناکامی سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ میزبان ملک (امریکہ)، اقوام متحدہ اور ایران کے درمیان قانونی تنازعہ موجود ہے۔

اپنے فرائض نبھانے میں امریکہ کے مسلسل ناکام رہنے سے اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندوں کا کام کاج متاثر ہوا ہے۔ سفیر نے نے لکھا ’’اقوام متحدہ کے طریقہ کار کی اعتمادیت پر سوال کھڑا کرنے والے اس طرح کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے ’هیڈكوارٹر ایگریمنٹ‘ کی دفعہ 21 کے تحت مداخلت کرنے کے لئے ایران آپ سے (اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل) ایک مرتبہ اپیل کرتا ہے‘‘۔ معاہدے کے مطابق میزبان ملک ہونے کی وجہ سے امریکہ کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکام کو کسی بھی اجلاس میں شریک ہونے کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...