ایران پر امریکی پابندیوں سے دیگر ممالک کو استثنیٰ اب بہت مشکل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 24th October 2018, 12:53 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 24اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)اسٹیون منوچن نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے باتیں کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو اپنے ہاں ایرانی تیل کی درآمدات کو کم از کم بیس فیصد تک کم کرنا ہو گا۔ اس طرح یہ حجم 2013ء سے 2015ء کے دوران استثنیٰ حاصل کرنے سے قبل کی سطح تک پہنچ جائے گا۔

مشرق وسطیٰ کا اپنا دورہ شروع کرتے وقت یروشلم میں منوچن نے مزید کہا، ’’تیل کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ چکی ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ تیل کی منڈی کو پہلے ہی اندازہ ہو گیا کہ کیا کچھ ہونے والا ہے۔ میرے خیال میں یہ اشارے پہلے ہی تیل کی قمیت پر اثر انداز ہو چکے ہیں۔‘‘

منوچن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ابھی دو ہفتوں بعد ہی ٹرمپ انتظامیہ ایرانی تیل کی صنعت اور اقتصادی شعبے پر پابندیاں عائد کرنے والی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 2015ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے امریکا کے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کے بقول وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا چاہتے ہیں۔

امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں دو تہائی تک کی کمی واقع ہو جائے گی اور اس کا اثر تیل کی عالمی منڈی پر بھی پڑے گا۔ تاہم منوچن کی خواہش ہے کہ تمام ممالک ایران سے تیل خریدنا مکمل طور پر بند کر دیں، ’’مجھے توقع نہیں کہ نومبر تک برآمدات صفر تک پہنچ جائیں گی لیکن مجھے یہ توقع ضرور ہے کہ ہم ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر پر لے آئیں گے۔‘‘ امریکی پابندیوں کا اطلاق چار نومبر کے بعد ہو گا۔

منوچن نے مزید کہا کہ اگلے دو برسوں کے دوران اقتصادی پابندیاں بہت سخت ہوں گی، ’’ابھی سے اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں اور میری توقعات ہیں کہ پابندیوں کے عائد ہونے کے بعد ان کے نمایاں طور پر وسیع اثرات سامنے آئیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...