ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا: خامنہ ای

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 4:50 PM | عالمی خبریں |

 تہران،4/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایران کے سپریم لیڈر اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ایران میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بولنے کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے سے مسائل حل ہوجائیں گے وہ 100 فی صد غلط ہیں۔یاد رہے کہ چار نومبر 1979 کو ایران کے تہران میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی سفارت خانے میں 444 دن تک 52 سفارت کاروں سمیت 98 افراد کو یرغمال بنے رہے تھے۔بات دھرنے سے شروع ہوئی تھی اور امریکیوں کو یرغمال بنانے کا باعث بنی۔ یہ قبضہ ایک سال، دو ماہ، دو ہفتے اور دو دن تک جاری رہا۔ امریکی سفارت خانے کا محاصرہ کرنے والے طالب علم امام خمینی کے انقلاب کے حامی تھے جسے وہ اسلامی انقلاب کا نام دیتے تھے۔اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر نے ایرانی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کرکے یرغمال امریکیوں کو چھڑانے کے لیے ناکام ’ریسکیو مشن‘ بھی کیا۔امریکی یرغمالیوں کو 20 جنوری 1981 کو اُس روز رہا کیا گیا جو صدر کارٹر کے عہدہ صدارت کا آخری دن تھا۔امریکی سفارت خانے کے باہر دھرنا ایک سال، دو ماہ، دو ہفتے اور دو دن تک جاری رہا۔ امریکی سفارتی عملے کے واشنگٹن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارہ ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کے روز سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی خطے میں مداخلت کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں۔ جس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایران امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ایران کے نشریاتی ادارے 'پریس ٹی وی' کے مطابق اتوار کے روز یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ کئی سال سے مذاکرات کے لیے کہہ رہا ہے لیکن ایران مذاکرات کو رد کرتا آیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ طلبا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکہ سے مذاکرات کرتا ہے تو امریکہ مطالبہ کرے گا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کی حد زیادہ سے زیادہ 150 کلو میٹر تک رکھے جو کہ اس وقت 2000 کلو میٹر تک کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دو ماہ قبل 27 ستمبر کو کہا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر امریکہ نے مذاکرات کے بدلے ایران پر لاگو تمام پابندیاں اٹھانے کی پیش کش کی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اس وقت تناؤ آیا جب پچھلے سال امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 میں طے پائے جانے والے جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔صدر ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ یہ جوہری معاہدہ ناقص ہے اور ایران اس کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔ایران نے بھی جوہری معاہدے سے الگ ہوکر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کیے جانے کے بعد امریکہ کی طرف سے ایران پر معاشی پابندیوں کے علاوہ چند اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ امریکہ کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر بھی رواں سال یکم اگست کو پابندیاں مسلط کی گئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...