کرونا وائرس خامنہ ای کے دفتر بھی پہنچ گیا، پاسداران انقلاب کا اہم عہدہ دار بھی موت کا شکار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th March 2020, 8:44 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران،12مارچ(آئی این ایس انڈیا)ایران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے سرکاری عہدے داران اور ذمے داران کی فہرست میں تازہ ترین نام محمد جواد ایروانی کا ہے۔ ایروانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے دفتر میں اکاؤنٹس اینڈ کنٹرول کے ذمے دار ہیں۔ وہ تشخیص مصلحت نظام کے کمپلیکس کے رکن بھی ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی’فارس‘ کے مطابق ایروانی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بدھ کے روز اس مہلک وائرس کو ’عالمی وبا‘ کا درجہ دے دیا۔ مذکورہ نیوز ایجنسی نے بدھ کی شام کرونا سے متاثرہ حکومتی ذمے داران کی فہرست جاری کی۔ ان میں حکومت کے چار وزراء (نائب صدر، خواتین کے امور کے لیے صدر کی مشیر، وزیر صنعت اور وزیر سیاحت) اور پانچ ارکان پارلیمنٹ نمایاں ترین ہیں۔

ادھر ایرانی میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس مرکز کے لوجسٹک امور کا نائب کمانڈر محمود پلارک کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر فوت ہو گیا۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ''فارس'' نے صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری کے کرونا سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ جہانگیری کی صحت کے حوالے سے کئی روز سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ حالیہ عرصے میں منعقد ہونے والے اعلی سطح کے اجلاسوں کی تصاویر میں جہانگیری کہیں نظر نہیں آئے۔رپورٹوں کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 20 سے زیادہ ارکان کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

بدھ کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے سبب پاسداران کے 5 لوگ  موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے مذکورہ عہدے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران کے ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ اہل کار اس وقت کرونا وائرس کے انسداد کے میدان میں کام کر رہے ہیں۔ایران میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 354 ہوگئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 63 افراد کے فوت ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایران میں اس مہلک وائرس کے پھیلنے کے بعد ایک دن میں واقع ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔ ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لیبارٹری کے نئے نتائج کی بنیاد پر کووِڈ-19 کے 958 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 9000 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 2959 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔