ایران : شوہر کی قاتل خاتون کی ’لاش‘ کو پھانسی دینے کا عجیب و غریب واقعہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2021, 8:47 PM | عالمی خبریں |

تہران،24؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) سزائے موت سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والی خاتون زہرہ اسماعیلی کو ایران میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 42 سالہ زہرہ اسماعیلی کو اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی، زہرہ اسماعیلی کو شرعی قانون قصاص کے تحت سزائے موت دی گئی ہے۔

شہر رجائی کی بدنام زمانہ جیل میں زہرہ اسماعیلی کے ساتھ 16 دیگر افراد کو بھی پھانسی دی گئی ہے۔ ایران سزائے موت دینے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے لیکن ایک ہی دن میں17 افراد کو پھانسیاں دینا غیر معمولی واقعہ ہے۔

زہرہ اسماعیلی کے وکیل کے مطابق خاتون کو موت کے بعد بھی پھانسی پر لٹکایا گیا تاکہ اس کی ساس اسے تختہ دار پر لٹکا دیکھ سکے۔ زہرہ اسماعیلی پر الزام تھا کہ اس نے انٹلیجنس اہلکار اپنے شوہر کو قتل کیا، شوہر نے مبینہ طور پر ملزمہ اور اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔

زہرہ کے وکیل امید مرادی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کی موکلہ کی سزا سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی تھی لیکن پھر بھی ان کی بے جان لاش کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد زہرہ کے وکیل کی یہ فیس بک پوسٹ ڈلیٹ ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...