ایرانی حکومت ٹوئٹراستعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے ممنوع ہے : امریکی سفیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st December 2018, 12:48 PM | عالمی خبریں |

برلن31دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خود ٹویٹر کا استعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے اس کا استعمال روکا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ کھولے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔اگرچہ ایرانی میڈیا نے مذکورہ ٹویٹر اکاؤنٹ کے حقیقی ہونے اور لاریجانی سے متعلق ہونے کی تردید کی ہے تاہم ایرانی حکومت کے اکثر عہدے داران Break Proxy پروگرام کے ذریعے ٹوئیٹر استعمال کر رہے ہیں۔

جرمنی میں امریکی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت ٹوئیٹر استعمال کر رہی ہے مگر ایرانی عوام ایسا نہیں کر سکتے۔دسمبر 2017 میں بھڑکنے والے عوامی احتجاج کے بعد سے ایران میں سوشل میڈیا پر کڑی نگرانی نافذ کر دی گئی ہے۔ایران میں شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی پور کا کہنا تھا کہ "ایران کو اس وقت سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی صورت میں مرکب خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثقافتی، سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی میدانوں میں ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کے آلات ہیں۔ سوشل میڈیا کا پیچیدہ خطرہ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس سے قومی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر نمٹ رہے ہیں۔امریکا کی حالیہ پابندیوں میں ایران کی سائبر سکیورٹی سپریم کونسل کے سربراہ ابو الحسن فیروز آبادی، سائبر کرائمز کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ عبدالصمد خرم آبادی اور ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے صدر عبد علی عسکری سمیت دیگر ایرانی عہدے داران کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ ان لوگوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، انٹرنیٹ پر کڑی نگرانی لاگو کرنے اور ویب سائٹس بلاک کرنے، پر امن کارکنان کی نگرانی اور حالیہ احتجاجی مظاہروں کو کچلنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ایران کے اندر کارکنان اور احتجاج کنندگان کی آواز کو بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روکنے کے واسطے ایرانی حکام غیر ملکی ایپلی کیشنز کو ایران کی تیار کردہ مقامی ایپلی کیشنز سے تبدیل بھی کر رہے ہیں۔ تاہم ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان نے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا کیوں کہ ان کے نزدیک ایرانی شہری مقامی ایپلی کیشنز پر انٹیلی جنس اداروں اور پاسداران انقلاب کے کنٹرول کے سبب ان پر اعتماد نہیں کر رہے۔اگرچہ ایرانی حکام نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم اب بھی 79% ایرانی صارفین نے Break Proxy پروگرام کے ذریعے اس کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بات ایرانی طلبہ کے سروے مرکز (ISPA) کی جانب سے ایک سروے میں بتائی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...