نطنز جوہری پلانٹ میں دھماکے سیکیورٹی میں‌ نقب لگانے کے مترادف: ایرانی رکن پارلیمنٹ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 6:08 PM | عالمی خبریں |

تہران،23/جولائی (آئی این ایس انڈیا)ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن جواد کریمی قدوسی نے کہا کہ نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے "سیکیورٹی سسٹم میں‌ نقب لگانے کے مترادف " ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز قدوسی کے حوالے سے بتایا کہ ہم نطنز جوہری پلانٹ پر ہونے والے دھماکوں کے بارے میں حتمی طور پر اس نتیجہ پر پہنچے ہیں یہ ہے کہ سیکیورٹی سسٹم میں نقب لگانے اور سیکیورٹی رکاوٹوں کو عبور کرنے کا نتیجہ ہیں۔

قدوسی جو اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے متعدد دیگر ممبروں کے ہمراہ نطنز سائٹ کا دورہ کر چکے تھے نے مشکوک چیز کے وجود کی تردید کی۔ انہوں‌ نے کہا کہ اگر جوہری پلانٹ کو باہر سے نشانہ بنایا جاتا تو اس کا کوئی ثبوت مل جاتا لیکن وہاں سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔

قدوسی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس پلانٹ پر دھماکوں کے لیے سیکیورٹی سسٹم میں‌ کیسے نقب لگائی گئی لیکن نیویارک ٹائمز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ دھماکہ نطنز کے سنٹری فیوج سائٹ کے اندر نصب ایک بارودی مواد کے ذریعہ ہوا ہے۔

ایرانی نائب نے بیان دیا کہ توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد حادثے کی جگہ تفتیش کے لیے پہنچے۔ چھان بین کرنا ہمارا مقصد تھا اور ہم نے وہاں بیشتر داخلی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔

ایرانی میڈیا نے فضائی حملے کے مفروضوں یا سائبر حملوں کو نطنز کی تنصیبات پر حادثے کی وجہ قرار دیا تھا لیکن ایرانی فارسی اخبار 'روزنامہ ہمشہری' نے 8 جولائی کو ایک رپورٹ میں اس واقعے کو "تخریب کاری حملہ" قرار دیا تھا۔

اخبار نے تصدیق کی کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر گیا گیا حملہ تھا لیکن یہ بھی کہا گیا کہ اس مرکز پر فضائی حملہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...